Inquilab Logo

ہیما مالنی نے سنی کی فلم ’غدر۲‘ دیکھی، تعریف بھی کی

Updated: August 21, 2023, 1:39 PM IST | Agency | Mumbai

 ہیما مالنی نے غدر۲؍دیکھی۔فلم دیکھنے کے بعد انہوں نےسنی دیول کی تعریف کی۔ ہیما کا کہنا تھا کہ فلم توقع کے عین مطابق ہے۔

Hema Malini. Photo. INN
ہیما مالنی۔ تصویر:آئی این این

 ہیما مالنی نے غدر۲؍دیکھی۔فلم دیکھنے کے بعد انہوں نےسنی دیول کی تعریف کی۔ ہیما کا کہنا تھا کہ فلم توقع کے عین مطابق ہے۔ ہیما کے مطابق فلم کےڈائریکٹر انیل شرمانےبہت اچھا کام کیا ہے۔فلم کی تمام اسٹار کاسٹ نے اپنی بہترین اداکاری کی ہے۔ان سب کے علاوہ سنی دیول کا کام شاندار ہے۔ ہیما نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے انہیں ۷۰ء اور۸۰ءکی دہائی کے دور کا دوبارہ تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ہیما مالنی جب فلم دیکھ کر باہر آئیں تو انہیں ہرطرف سے پاپرازیوں نے گھیر لیا۔ پاپرازیوں نے ہیما سے غدر ۲؍کا مختصرتجزیہ کرنےکو کہا۔ فلم دیکھنے کے بعد ہیما بہت خوش نظر آئیں ۔انہوں نےکہاکہ میں غدر۲؍دیکھ کر آئی ہوں ۔ جیسا کہ توقع تھی، فلم بالکل ویسی ہی تھی۔ایسا لگتا ہے کہ غدر۲؍کی ریلیز کے ساتھ ہی دیول خاندان کی تمام رنجشیں ختم ہو گئی ہیں ۔ حال ہی میں ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے غدر۲؍کی اسکریننگ کا اہتمام کیا تھا۔ سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود تھے۔سنی نے بھی ایشاکو گلے لگایا۔یہ لمحہ نایاب تھا کیونکہ سنی دیول اورہیما مالنی کے تعلقات کبھی بہتر نہیں رہے۔ واضح رہےکہ ہیما کی دونوں بیٹیاں ایشا اور اہانہ بھی سنی اور بوبی کے ساتھ کبھی نہیں ملیں ۔ اب لگتا ہے کہ کچھ ٹھیک ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK