بالی ووڈ اداکار راج کمارراؤ کاکہناہےکہ انہوں نے صرف پیسوں کے لیے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔راجکمار راؤ نے کہاکہ’میں نے کبھی پیسوں کیلئے کام نہیں کیا۔
EPAPER
Updated: August 19, 2023, 11:26 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکار راج کمارراؤ کاکہناہےکہ انہوں نے صرف پیسوں کے لیے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔راجکمار راؤ نے کہاکہ’میں نے کبھی پیسوں کیلئے کام نہیں کیا۔
بالی ووڈ اداکار راج کمارراؤ کاکہناہےکہ انہوں نے صرف پیسوں کے لیے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔راجکمار راؤ نے کہاکہ’میں نے کبھی پیسوں کیلئے کام نہیں کیا۔ کئی بار ایسے مواقع آئےجہاں لوگوں نے کہا کہ تم ایسا کرو،تمہیں پیسے مل جائیں گے لیکن میں نے وہ انتخاب نہیں کیا۔ کیونکہ اس سے راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے۔مجھے وہ پیسہ نہیں چاہیے جو برے ارادوں کےساتھ آئے یا برے طریقے سے آتا ہے۔مجھے اپنی پرسکون نیند پسند ہے۔ مجھے جو بھی ملا وہ میرے لیے ٹھیک ہے۔راجکمارراؤ ان دنوں فلم ’استری۲؍‘ میں کام کر رہے ہیں ۔ راجکمار راؤ نےبتایاکہ استری۲؍ کاپہلا شیڈول مکمل ہو چکا ہے۔ استری۲؍ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو اس فلم کو بہت پسند کرتے ہیں ۔ ہم اسے اسی جذبے اور محبت سے بنا رہے ہیں جو ہم نے پہلے بنائی تھی ۔ ’استری‘ ایک اچھی فلم ہے، جس کے وفادارفین فالوئنگ ہے۔