Inquilab Logo

ایشا دیول کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ، ٹویٹر پرمعلومات دی

Updated: January 11, 2021, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈکی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہیکرز کی نگاہیں اب مزید تیز ہوگئی ہیں۔ ایسےمیں آئے دن کسی نہ کسی مشہور شخصیت کاسوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہے۔

Esha Deol.Picture :INN
ایشا دیول ۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈکی مشہور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہیکرز کی نگاہیں اب  مزید تیز ہوگئیہیں۔ ایسےمیں آئے دن کسی نہ کسی مشہور شخصیت کاسوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ ایشا دیول کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیاہے۔ ایشا نے اس بات کی اطلاع اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ ایشا دیول نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں ’کاپی رائٹ کی خلاف ورزی‘کا پیغام دکھایا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی ایشا دیول نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے اکاؤنٹ سے کوئی پیغام آتاہے تو وہ اس پر رد عمل ظاہر نہ کریں۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے اس پریشانی پر لوگوں سے معافی بھی مانگی ہے۔ ایشا دیول نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ،’’آج صبح میرا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ’ آئی ایم ای ایس ایچ دیول‘ ہیک ہوگیا ہے ، لہٰذا اگر آپ کو میرے اکاؤنٹ سےکوئی پیغام آتاہے تو براہ کرم اس کا جواب نہ دیں۔پریشانی کے لئے معذرت۔‘‘ واضح رہےکہ ایشا دیول ہی ایسی اداکارہ نہیں ہیں جن کا سوشل میڈیا اکائونٹ ہیک ہوا ہو۔کچھ دن پہلے اداکارہ امیشا پٹیل کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا تھا جس کی شکایت انہوں نے ممبئی پولیس کے سائبر سیل میں کی تھی۔ امیشا کے علاوہ پلے بیک سنگر آشا بھوسلے ،  اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر، سوزین خان ، وکرانت میسی اور فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK