۸۰؍غوطہ خور تعینات، ۱۸؍ فلوٹنگ پلیٹ فارم، مصنوعی تالاب اور خصوصی کنٹرول روم قائم۔
EPAPER
Updated: September 14, 2026, 11:20 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
۸۰؍غوطہ خور تعینات، ۱۸؍ فلوٹنگ پلیٹ فارم، مصنوعی تالاب اور خصوصی کنٹرول روم قائم۔
گنیش اتسو کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عقیدت مندوں کو محفوظ وسرجن کی سہولت فراہم کرنےکیلئے بھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ نے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ شہر کے ۱۲؍ وسرجن گھاٹوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جہاں ۸۰؍ غوطہ خور تعینات رہیں گے، بڑی مورتیوں کیلئے۱۸؍ فلوٹنگ پلیٹ فارم فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ہر گھاٹ پر میونسپل کارپوریشن اور پولیس کا مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔
میونسپل کمشنر انمول ساگر نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ ماحول کے تحفظ کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ مورتیوں کا وسرجن مصنوعی تالابوں میں کیا جائے۔ اس مقصد کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ۱۲؍ مصنوعی تالاب تیار کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: یوپی پولیس نے اعظم گڑھ میں ۱۹؍ سالہ نبیل کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا
نتظامات کا جائزہ لینے کیلئے میئر نارائن چودھری، میونسپل کمشنر انمول ساگر، ڈی سی پی ڈاکٹر پون بنسوڈ، ڈپٹی کمشنر وکرم دراڑے اور دیگر افسران نے ورالا دیوی، کامت گھر، فینے گاؤں اور ندی ناکہ واقع لوکمانیہ تلک گھاٹ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی، واچ ٹاور اور جنریٹر
انتظامیہ کے مطابق وسرجن گھاٹوں پر نگرانی کیلئے واچ ٹاور اور ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، اضافی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹر بھی تیار رکھے گئے ہیں۔مورتیوں کی آمد و وسرجن کے راستوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور گڑھوں کو ڈامر، گٹی اور پیور بلاک کے ذریعے پُر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مراٹھواڑہ کے ساتھ حکومت کا سوتیلا سلوک، ترقی سے کوئی سروکار نہیں: امباداس دانوے
صفائی اور ماحولیات پر بھی توجہ
مصنوعی تالابوں میں پانی کی فراہمی کے لئے ٹینکروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ مورتیوں کو جلد تحلیل کرنے کیلئے امونیم بائی کاربونیٹ استعمال کیا جائے گا جبکہ تالابوں کی صفائی کے بعد پوٹاشیم پرمیگنیٹ کا چھڑکاؤ ہوگا۔ پھولوں اور دیگر سامانوں کیلئے ہر گھاٹ پر خصوصی نرمالیہ کلش رکھے جائیں گے۔ڈیڑھ روزہ وسرجن کیلئے ۱۵۵، پانچویں دن ۲۶۴؍ اور دسویں دن کے اہم وسرجن کیلئے۳۰۸؍ میونسپل ملازمین تعینات رہیںگے۔