Inquilab Logo

ٹوٹی ہوئی ٹانگ بھی شلپا شیٹی کو یوگا سے روک نہ سکی

Updated: August 28, 2022, 10:56 AM IST | Mumbai

: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر آسان یوگا مشقوں کا ویڈیو شیئر کردیا۔شلپا شیٹی اپنی فٹنیس معمول اور یوگا ویڈیوز کیلئے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں

Actress Shilpa Shetty
اداکارہ شلپا شیٹی

 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر آسان یوگا مشقوں کا ویڈیو شیئر کردیا۔شلپا شیٹی اپنی فٹنیس معمول  اور یوگا ویڈیوز کیلئے سوشل میڈیا پر مشہور ہیں۔ فلم میں شوٹنگ کے دوران اپنی ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود اداکارہ کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔وہ وہیل چیئر پر اپنی ٹانگ کی صحت یابی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والےنئے ویڈیو نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہیل چیئر پر ہیں اور ان  کی زخمی ٹانگ پر بیلٹ بندھا ہوا ہے۔ اس کے باوجود اداکارہ یوگا کی مشقیں کررہی ہیں۔ویڈیو میں شلپا شیٹی یہ کہتی ہوئی نظر آتی ہیں کہ ’’پیر ٹوٹا ہے، ہمت نہیں، یوگا سے ہی ہوگا۔ آئیں کچھ اسٹریچز کریں۔‘‘اپنے پوسٹ کے کیپشن میں شلپا شیٹی نے مزید لکھا کہ ۱۰؍ دن کے آرام کے بعدمجھے سمجھ آیا کہ اسٹریچ نہ کرنے کی کوئی اچھی وجہ موجود نہیں ہے۔ اگرچہ انجری کو صحیح ہونے میں مزید کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن مکمل فارغ رہنے سے جسم کو زنگ لگ سکتا ہے۔ چناں چہ میں نے فیصلہ کیا کہ روٹین کی یوگا مشقوں کا آغاز کروں۔ ۴۷؍سالہ ہندوستانی اداکارہ کی ٹانگ روہت شیٹی کی فلم ’انڈین پولیس فورس‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹوٹی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK