Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنیل شیٹی نے ہر کردار میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا

Updated: August 11, 2026, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے ماچومین سنیل شیٹی آج۶۴؍ برس کے ہو گئے۔ سنیل شیٹی فلمی دنیا کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ۹۰ءکی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور بعد میں مزاحیہ، سنجیدہ، رومانوی اور منفی کرداروں میں بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

Suniel Shetty. Picture: INN
سنیل شیٹی۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے ماچومین سنیل شیٹی آج۶۴؍ برس کے ہو گئے۔ سنیل شیٹی فلمی دنیا کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے ۹۰ءکی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنائی اور بعد میں مزاحیہ، سنجیدہ، رومانوی اور منفی کرداروں میں بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ وہ اداکار ہونے کے ساتھ فلم پروڈیوسر اور کاروباری شخصیت بھی رہے ہیں۔ انہیں فلمی دنیا میں محبت سے ’انا‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کا فلمی سفر۱۹۹۲ء سے شروع ہوا اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔ انہیں ایک ایسے کثیر جہتی  اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف ایکشن بلکہ مزاحیہ اور منفی کردار  بھی نبھا ئے اور  سامعین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔ان کا پورا نام سنیل ویراپا شیٹی ہے۔ وہ  جنوبی ہند سے تعلق رکھتے ہیں اور بعد میں ممبئی میں اپنی فلمی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنایا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’آج ہماری پوری زندگی اسکرین تک محدود ہوکر رہ گئی ہے‘‘

فلمی صنعت میں ان کا کوئی خاندانی پس منظر نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی محنت، جسمانی فٹ نس اور ایکشن کرداروں کے ذریعے بالی ووڈ میں جگہ بنائی۔ابتدائی دور میں انہیں ایکشن ہیرو کے طور پر دیکھا جانے لگا۔ ان کی مضبوط جسمانی ساخت، آواز اور ایکشن مناظر میں اعتماد نے انہیں اس زمانے کے دوسرے ایکشن اداکاروں سے الگ شناخت دی ۔سنیل کی پیدائش کرناٹک کے منگلور میں ۱۱؍ اگست۱۹۶۱ء  کو ہوئی ۔ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز۱۹۹۲ء میں آئی فلم  ’بلوان‘  کیا۔ اس فلم میں انہوں نے زبردست ایکشن مناظر دے کر ناظرین کو خوش کر دیا۔۱۹۹۴ء  میں فلم ’مہرہ ‘  ان کےکریئر کی پہلی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔مہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازوں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا ۔ ان کی ایکشن فلموں میں انت، سرکشا ، ٹکر ،رکشک اور سپوت وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مہیش بابو کی سالگرہ پر’’وارانسی‘‘ کی دو خاص تصاویر جاری

۲۰۰۰ء  میں فلم  ہیراپھیری سنیل  شیٹی کی اہم فلم میں شمار کی جاتی ہے ہیں۔ پریہ درشن کی  ہدایت میں بنی  اس فلم سے پہلے لوگوں کا  خیال تھا کہ وہ صرف ایکشن فلمیں ہی کرسکتے ہیں لیکن اس فلم میں انہوں نے اکشے کمار اور پریش راول کے ساتھ مل کر   اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔ فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے۲۰۰۶ء میں اس فلم کا سکوئیل ’پھر ہیرا پھیری‘ بنائی گئی۔۲۰۰۰ء میں ہی سنیل شیٹی کے کریئر کی ایک اور اہم فلم ’ دھڑکن ‘ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا یہ کردار گرے شیڈس لیے ہوئے تھا اس کے باوجود وہ ناظرین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے اور بہترین ویلن  کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازے گئے۔سنیل شیٹی کی جوڑی اکشے کمار کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ انہوں نے فلم’ وقت ہمارا ہے‘ سے جوڑی کے طور پر آغاز کیا۔ ان کی جوڑی کا مقابلہ  سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ونود کھنہ جوڑی سے کیا جانے لگا۔  ایکشن میں مہارت رکھنے والے ان دونوں فنکاروں نے اس فلم کی کامیابی کے بعد ہم بے مثال ہیں، سپوت، مہرہ،  ہیراپھیری،آوارہ  پاگل دیوانہ،  پھر  ہیرا پھیری وغیرہ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس کے علاوہ دل وا لے میں اجےدیوگن کے ساتھ بھی  ان کی جوڑی کو ناظرین نے پسند کیا ۔ان کے فلمی کیریئر میں ان کی جوڑی روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور اور سونالی بیندرے کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کی گئی۔ انہوں نے اپنے دو دہائی طویل فلمی کریئر میں۱۰۰؍ سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے ۔سنیل شیٹی ان دنوں فلموں سے دور ہیں مگرفٹ نس اوراسٹاٹ اپ کے منظر نامہ پر وہ اپنی موجودگی درج کراتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK