Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ: پی وی سندھو کی نگاہیں چھٹے تمغے پر، چراغ اور ساتو ِک بھی پُرعزم

Updated: August 17, 2026, 1:22 PM IST | Agency | New Delhi

۲؍ بار کی اولمپک میڈل فاتح پی وی سندھو پیر سے یہاں شروع ہونے والی بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں گھریلو شائقین کے سامنے نئے اعتماد کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔

Indian badminton players are ready to put up a stellar performance at the World Championships. Picture: INN
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ورلڈ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تصویر: آئی این این

۲؍ بار کی اولمپک میڈل فاتح پی وی سندھو پیر سے یہاں شروع ہونے والی بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ میں گھریلو شائقین کے سامنے نئے اعتماد کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گی۔ ہندوستان ۱۷؍ سال بعد اس چمپئن  شپ کی میزبانی کر رہا ہے اور سندھو سمیت تمام ہندوستانی کھلاڑی اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی: کمنز

۹؍ویں نمبر کی سیڈڈ سندھو کو اچھا ڈرا ملا ہے۔ وہ آئرلینڈ کی ۱۴۱؍ ویں رینکنگ کی حامل سوفیا نوبل کے خلاف اپنے مہم کا آغاز کریں گی۔پری کوارٹر فائنل میں سندھو کا مقابلہ چین کی تیسری سیڈڈ وانگ ژی یی سے اور کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی پتری کوسوما وردانی سے ہو سکتا ہے جبکہ ٹاپ سیڈڈ اور اولمپک چمپئن آن  سیناگ  فائنل کے درمیان ممکنہ رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ ہندوستان کے ویمنز سنگلز میں انّتی ہڈا بھی شامل ہیں جو پہلی بار ورلڈ چمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا پہلا میچ میانمار کی تھیت ہجار تھجارسے ہوگا۔ مردوں کے ڈبلیوز میں ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی پانچویں سیڈڈ جوڑی کا ہدف ایک بار پھر پوڈیم پر پہنچنا ہوگا۔ یہ جوڑی اس سے پہلے بھی ورلڈ چمپئن شپ میں ۲؍ بار برونز میڈل جیت چکی ہے۔ انہوں نے ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۵ء میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔انہیں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی ہے اور وہ دوسرے راؤنڈ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ لیکن سب سے بڑی تشویش ساتوک کے کندھے کا بار بار زخمی ہونا ہے، جس کی وجہ سے وہ کچھ ٹورنامنٹ سے باہر بھی رہے ہیں۔ایم آر ارجن اور ہریہرن اماساکرونن کی دوسری ہندوستانی مینز ڈبلیوز جوڑی بھی اپنی دھاک بٹھانے کی کوشش کرے گی۔ وہ آئرلینڈ کے اسکاٹ گلڈیا اور پال رینالڈز کے خلاف اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: ہاکی:ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا

مینز سنگلز زمرے میں آیوش شیٹی کے کھیل پر بھی خاص نظر ہوگی۔ ۲۱؍ سالہ آیوش کا پہلا مقابلہ موجودہ چمپئن اور دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی شی یو چی سے ہوگا۔ آیوش کو اس چینی کھلاڑی کے خلاف اپنے پچھلے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۱۴؍ ویں سیڈڈ لکشیا سین آسٹریلیا کے کولنز ویلنٹائن فلیمون کے خلاف اپنے مقابلے کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے ۲۰۲۱ء میں ورلڈ چمپئن شپ میں برونز میڈل جیتا تھا اور وہ اس کارکردگی کو دہرانے کے لئے پُرعزم ہیں۔ویمنز ڈبلیوز میں تریسا جالی اور گایتری گوپی چند اسپین کی پاؤلا لوپیز اور لوسیا روڈریگیز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گی۔ورلڈ چمپئن شپ میں پہلی بار حصہ لینے والی سمرن سنگھی اور کویپریہ سیلووم کی ویمنز ڈبلیوز جوڑی پہلے راؤنڈ میں اسپین کی نکول کارولا اور کارمین ماریہ جمینج کا مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:رحمت کی سنچری کی بدولت افغانستان کی شاندار فتح، سیریز پر بھی قبضہ

 

سندھو کو چھٹے میڈل کی تلاش
پی وی سندھو اب تک ورلڈ چمپئن شپ میں ۵؍بار میڈل جیت چکی ہیں اور وہ ریکارڈ چھٹا میڈل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ اس سے قبل انہوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں ایک گولڈ، ۲؍ سلور اور دو برونز میڈل حاصل کئے ہیں۔سندھو کے علاوہ چین کے لن ڈین (۵؍ مینز سنگلز گولڈ میڈل) اور ان کی ہم وطن ژاؤ یونلی (۳؍مکسڈ ڈبلیوز اور ۲؍ ویمنز ڈبلیوز خطاب) ہی ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ چمپئن شپ میں ۵؍میڈل جیتے ہیں۔سیمی فائنل میں پہنچنے سے سندھو کا کم از کم ایک برونز میڈل یقینی ہو جائے گا، جس سے وہ چمپئن شپ کی تاریخ میں ۶؍ میڈل جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن جائیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK