Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلیز کے ۲۶؍ دن بعد بھی ’جوان ‘ کا دبدبہ قائم

Updated: October 04, 2023, 9:46 AM IST | Agency | Mumbai

شاہ رخ خان کی فلم’ جوان‘ پیر کے روز یعنی۲؍ اکتوبر گاندھی جینتی کو ریلیز ہو ئے ۲۶؍ دن ہوچکے ہیں لیکن فلم کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔

Shah Rukh Khan in Jawan.Photo. INN
شاہ رخ خان فلم ’جوان‘ میں۔ تصویر:آئی این این

شاہ رخ خان کی فلم’ جوان‘ پیر کے روز یعنی۲؍ اکتوبر گاندھی جینتی کو ریلیز ہو ئے ۲۶؍ دن ہوچکے ہیں لیکن فلم کا کریز کم نہیں ہوا ہے۔ پچھلے ہفتے جوان کے کلیکشن میں کمی کو دیکھتے ہوئے، فلمسازوں نے ایک ٹکٹ خریدنے پر ایک مفت دینے کی پیشکش کی تھی۔یہ پیشکش ہفتے کے آخر میں کی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے فلم کی کلیکشن میں زبردست اضافہ ہوا۔ جوان نے اتوار یکم اکتوبر۹ء۳۷؍ کروڑکا کلیکشن کیا ۔ پیر کوباکس آفس کے اعدادوشمار کار یکارڈ رکھنے والی ایجنسی ’سیکنلک‘ نے یہ اعداد و شمار جاری کئے۔بتاتے چلیں کہ’جوان‘ ہندو ستان میں ۶۰۰؍کروڑ کے کلب میں داخل ہو چکی ہے جبکہ عا لمی سطح پر یہ ۱۱۰۰؍ کروڑ کے قریب ہے۔ فلم۷؍ ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی جس میں ملک کے سیاسی مسائل اجاگر کئے گئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK