Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیضان بزمی کی پہلی فلم ’’پوسٹ مین‘‘ کا ٹریلر جاری، سنجے مشرا مرکزی کردار میں

Updated: August 25, 2025, 7:58 PM IST | Mumbai

انیس بزمی کے بیٹے فیضان بزمی کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم ’’پوسٹ مین‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں سنجے مشرا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Sanjay Mishra, in Postman. Photo: INN
سنجے مشرا، پوسٹ مین میں۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور ہدایتکار انیس بزمی کے بیٹے فیضان بزمی کی پہلی فلم ’’پوسٹ مین‘‘ ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں سنجے مشرا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ آج ریلیز ہوئے ٹریلر میں سنجے مشرا کو ایک ڈاکیہ (پوسٹ مین) کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے جو زندگی اور موت جیسی صورتحال میں پھنس گیا ہے۔ پس منظر کارگل جنگ کا ہے، جب ایک پوسٹ مین ایک اہم خط پہنچانے کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلتا ہے۔ فیضان فلم کے ہدایتکار ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہر وہ خط ایک کہانی سناتا ہے جو یہ پہنچانے کیلئے نکلا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faizan Bazmee (@faizanbazmee)

۱۹۹۹ء میں کارگل جنگ کے پس منظر میں بنی ’’پوسٹ مین‘‘ میں سنجے مشرا ایک سادہ ڈاکیہ کے کردار میں ہیں جو ایک ایسا خط پہنچانے کیلئے زندگی اور موت جیسی صورتحال میں پھنس جاتے ہیں جس سے حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ ٹریلر میں حب الوطنی اور ہمارے جوانوں کی ایسی جنگ پیش کرتا ہے جو ہم نے آج تک نہیں دیکھی ہے۔ یاد رہے کہ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK