فرح خان نے اپنے نئے شو ’’آنٹی کس کو بولا‘ ‘کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے جج سنیتا آہوجا اور ساجد خان ہوں گے۔ یہ شو کل سے فرح خان کے چینل پر نشر کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 28, 2025, 9:57 PM IST | Mumbai
فرح خان نے اپنے نئے شو ’’آنٹی کس کو بولا‘ ‘کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے جج سنیتا آہوجا اور ساجد خان ہوں گے۔ یہ شو کل سے فرح خان کے چینل پر نشر کیا جائے گا۔
فلمساز ، کوریوگرافر اور یوٹیوبر فرح خان نے اپنے نئے شو کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ہوگا ’’آنٹی کس کو بولا۔‘‘ اس شو کے پہلے جج سنیتا آہوجا اورساجد خان ہوں گے۔ فرح خان نے اسٹیج پر آتے ہوئے ساجد خان اور سنیتا کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’نئے گرینڈ ٹیلنٹ شو’’ ہنٹ فار انڈیا نمبر ون آنٹی‘‘ میں آپ کا استقبال۔ یہ ٹیلنٹ شو صرف آنٹیوں کیلئے ہے۔ ہنر کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پرائم ویڈیو کی ’’راکھ‘‘ میں علی فضل پولیس کا کردار ادا کریں گے
انہوں نے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ’’کل سے یہ شو ہمارے چینل پر موجود ہوگا۔ ’’آنٹی کس کو بولا۔ شو کے پہلے جج بننے کیلئے سنیتا آہوجا اور ساجد خان کا شکریہ۔‘‘ ہر ہفتے اس شو کے جج مختلف ہوں گے۔ فرح خان نے ۸۰؍ سے زائد فلموں کی کوریوگرافی کی ہے اور انہیں بہترین کوریوگرافر کا نیشنل ایوارڈ بھی تفویض کیا گیا تھا۔ مزید برآں انہوں نے تمل فلموں اور بین الاقوامی پروجیکٹس پر بھی کام کیا ہے جن میں ’’مانسون ویڈینگ‘‘، ’’بامبے ڈریمز‘‘، ’’وینیٹی فیئر اینڈ میری گولڈ: ایڈوینچر ان انڈیا‘‘ اور چینی فلم ’’پرہیپس لو اینڈ کون فو یوگا‘‘ میں بھی اداکاری کی ہے جس کیلئے انہیں ٹونی ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا جبکہ گولڈن ہورس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ فرح خان نے کامیڈی فلم ’’تیس مار خان‘‘ (۲۰۱۰ء) اور ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ سنیتا آہوجا نے بدھ کو گنپتی کے جشن کے موقع پر اپنی اور گووندہ کی طلاق کی قیاس آرائیوں پر بھی بات چیت کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا تھا۔