Inquilab Logo

فردین خان وزن کم کرنے کے بعددوبارہ بالی ووڈ میں داخلے کیلئے تیار

Updated: December 10, 2020, 10:22 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا ہے بلکہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کے لیے تیار ہیں۔ اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد پتلی اور خوبرو تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔

Fardeen Khan.Picture :INN
فردین خان ۔ تصویر:آئی این این

اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا ہے بلکہ بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کے لیے تیار ہیں۔  اداکار فردین خان نے وزن کم کرکے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا، انسٹاگرام پر فردین خان کی وزن کم کرنے کے بعد پتلی  اور خوبرو تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔ فلم میکر مکیش چھابڑا کے دفتر کے باہر فردین خان ایک بار پھر اسی روپ میں نظر آئے جس میں انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی اور اپنی شخصیت سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا تھا، تصویر میں فردین خان ایک دم جوان اور دبلے، پتلے نظر آرہے ہیں جب کہ ان کا پیٹ بھی جو باہر نکلا ہوا تھا اب غائب ہوچکا ہے۔  فلم میکر مکیش چھابڑا کا کہنا ہے کہ فردین خان وزن کم کرنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک بار پھر انٹری کرنے  کے لیے تیار ہیں، ہم ان کے فلم میں کام کرنے کے لیے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں اور وزن کم کرنے کے بعد فردین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار فردین خان نے فلم نو انٹری، جنگل، پیار تونے کیا کیا سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم طویل عرصے سے اداکار نے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK