Inquilab Logo

فردین خان اپنی موت کی خبروں سے پریشان

Updated: March 28, 2022, 2:09 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار فردین خان کو اُن کی موت کی فرضی خبروں نے پریشان کردیا۔ ایک انٹرویو میں فردین خان نے اس کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اُن کی موت کی فرضی  خبروں نے انہیں پریشان کردیا ہے

Fardeen Khan.Picture:INN
اداکارفردین خان ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار فردین خان کو اُن کی موت کی فرضی خبروں نے پریشان کردیا۔ ایک انٹرویو میں فردین خان نے اس کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اُن کی موت کی فرضی  خبروں نے انہیں پریشان کردیا ہے، اگر یہی خبریں میری ماں دیکھ لے تو انہیں دل کا دورہ پڑجائے۔۴۸؍ سالہ فردین خان جو آخری بار   ۲۰۱۰ء میں فلم ’دلہا مل گیا‘ میں سشمیتا سین کے ساتھ نظر آئے تھے، وہ اب ہارر ڈرامہ فلم ’ویسفوٹ‘ کے ذریعے انڈسٹری میں لوٹ رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ دو مواقع پرجعلی خبروں میں مجھے مار ہی دیا گیا، ایک بار اطلاع آئی کہ میری موت ایک کار حادثے میں ہوئی ہے۔فردین خان نے کہا کہ میں اس خبر پر پریشان ہوگیا کہ میرے گھر والوں یا دوستوں تک یہ افواہ پہنچ گئی اور انہوں نے اسے سچ سمجھ لیا تو کیا ہوگا؟اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نےاپنی موت کی جعلی خبروں پر واقعی ناراض دکھائی دئیے، انہوں نے کہا کہ دو بار میری حادثے میں موت کی خبر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان خبروں نے مجھے پریشان کردیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ اگر میری ماں نے اسے دیکھا تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑجائے گا۔فردین خان نے مزید کہا کہ اگر یہی خبر میری بیوی یا کسی اور کو معلوم ہوتی تو؟ اس طرح کی غیر ذمہ  داری مجھے پریشان کردیتی ہے، ایسی ایک حالت میں رامپال نے سب سے پہلے مسیج کرکے پوچھا ’کیا تم ٹھیک ہو؟‘اس پر انٹرویو کرنے والے کہا کہ شاید وہ تصدیق کرنا چاہتے ہوں کہ فردین زندہ ہے یا مرگیا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ یقیناً یہ بڑی خوفناک بات ہے۔اداکار نے فلم نگری میں اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK