بالی ووڈ اداکار فردین خان کافی عرصے سے سلور اسکرین سےدورتھے۔ لیکن اب وہ جلد ہی فلم ’وسفوٹ‘ سےواپسی کرنے جا رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 31, 2023, 1:00 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکار فردین خان کافی عرصے سے سلور اسکرین سےدورتھے۔ لیکن اب وہ جلد ہی فلم ’وسفوٹ‘ سےواپسی کرنے جا رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار فردین خان کافی عرصے سے سلور اسکرین سےدورتھے۔ لیکن اب وہ جلد ہی فلم ’وسفوٹ‘ سےواپسی کرنے جا رہے ہیں۔حال ہی میں اداکار نےاپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ کاایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں فردین بلیک سوٹ میں فوٹو شوٹ کرواتے نظرآرہے ہیں۔ واضح رہے کہیہ فوٹو شوٹ مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے کیاہے، جس میں مداح ان کے سویگ سے کافی متاثر ہوئے۔اس کے ساتھ ہی ڈبورتنانی نے بھی اس فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں، جس کےبعد اداکار مسلسل سرخیوں میں ہیں۔فوٹو شیئر کرتےہوئےفوٹوگرافر نے سرخ دل کے ایموجی کےساتھ کیپشن میں لکھا-’سواگ‘۔ یہ ویڈیو منظر عام پرآتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے خوب خوشی کا اظہارکیا۔ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’فردین خان اِز بیک‘۔ تو دوسرے نے لکھا، ’’آپ کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔‘‘
واضح رہے کہ فردین خان نے۹۰ءکی دہائی میں فلم’پریم اگن‘ سےفلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اور انہیں اپنی پہلی ہی فلم کے لیے فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ بھی ملا۔ وہ آخری بار۲۰۱۰ءکی فلم دلہا مل گیا میں نظر آئے تھے،اوراب وہ ۱۲؍سال بعد فلموں میں واپس آرہے ہیں۔اداکار۲۰۲۳ءمیں فلم ’وسفوٹ‘میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
ء ۲۰۰۱میں فردین خان کو ناسک میں منشیات فراہم کرنےوالوں سے کوکین خریدتے ہوئے گرفتار کیاگیاتھا۔پولیس نے فردین کو ری ہیب سینٹرمیں داخل کرایا۔اس دوران فردین کا وزن بھی کافی بڑھ گیا۔لیکن انہوں نےخود کو تبدیل کرکےسب کو حیران کر دیا۔