Inquilab Logo Happiest Places to Work

’۱۲۰؍بہادر‘ کی کہانی میرے دل کو چھو گئی:فرحان اختر

Updated: August 29, 2025, 1:36 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز فرحان اختر کا کہنا ہے کہ فلم۱۲۰؍ بہادر کی کہانی نے ان کے دل کو چھو لیا اور ان کے اندر ایک نیا احساس جگایا۔

Farhan Akhtar. Picture: INN
فرحان اختر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز فرحان اختر کا کہنا ہے کہ فلم۱۲۰؍ بہادر کی کہانی نے ان کے دل کو چھو لیا اور ان کے اندر ایک نیا احساس جگایا۔ ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ٹرگر ہیپی اسٹوڈیو کی فلم ۱۲۰؍ بہادر میں فرحان اختر پی وی سی میجر شیطان سنگھ بھاٹی کے طاقتور کردار میں ہیں۔ فرحان اختر خود اس فلم کے تئیں  کافی جذباتی نظر آئے۔ فلم  سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ،’’ اس فلم نے انہیں کئی طرح سے چھوا ہے اور ان کے اندر ایک نیا احساس جگایا ہے۔ ‘‘
 فرحان اختر نے کہا ،’’ جب میں نے نہ صرف شیطان سنگھ جی بلکہ ان کے ساتھ لڑنے والے فوجیوں کی کہانی سنی تو مجھے بہت حوصلہ ملا۔ اس سے مجھے یہ احساس ہوا کہ اگر کوئی شخص پرعزم ہو تو وہ اپنے لوگوں اور سماج کیلئے بہت کچھ کر سکتا ہے۔ یہ وہ جذبہ تھا جس نے مجھے بہت چھوا۔‘‘ 
 فرحان نے کہا ،’’ ہم تمام فنکاروں کے پاس صرف اپنی سمجھ اور احساس کی طاقت ہوتی ہے اور اسی کی مدد سے ہم کام کرتے ہیں لیکن یہ ایک ایسی کہانی ہے جو پہلے ہی وقت کی کسوٹی پر کھری ہے۔ یہ کہانی مجھ تک پہنچی اور تقریباً۶۴؍سال بعد بھی اس کہانی کو بنانے کا جوش ہے۔‘‘
 فلم۱۲۰؍ بہادر کی کہانی۱۹۶۲ء کی ریزنگ لا جنگ پر مبنی ہے۔ اس میں۱۲۰؍ہندوستانی فوجیوں کی سچی اور عظیم کہانی دکھائی گئی ہے جو دشمنوں کے سامنے ڈٹ گئے اور ہار مانے بغیر اپنی سرزمین کی حفاظت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK