Inquilab Logo

فلم ’گڈ نیوز‘ کی ۲۰۰؍ کروڑ روپے کی آمدنی

Updated: January 21, 2020, 12:46 PM IST | Agency | Mumbai

فلم ’گڈ نیوز‘نے باکس آفس پر۲۰۰؍ کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم ’گڈ نیوز‘ ۲۷؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

فلم گڈ نیوز نے ۲۰۰ کروڑ کا کاروبار کیا ۔ تصویر : آئی این این
فلم گڈ نیوز نے ۲۰۰ کروڑ کا کاروبار کیا ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی  : فلم ’گڈ نیوز‘نے باکس آفس پر۲۰۰؍ کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم ’گڈ نیوز‘ ۲۷؍ دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں اکشے کمار، کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی مرکزی کردار میں ہیں۔ ناظرین نے کامیڈی کے ساتھ فلم کی کہانی کو بھی بہت پسند کیا ہے۔ پہلے ہفتے کے دوران اس فلم نے ۱۲۸؍ کروڑ کی کمائی کی تھی اور اب تک اس فلم نے زائد از ۲۰۰؍کروڑ کی آمدنی کرلی ہے۔ فلم ’گڈنیوز‘ نے نقادوں کے ساتھ ساتھ سامعین کے دل بھی جیت لئے ہیں۔ صرف یہی نہیں فلم نے مزاح کے مسالے کے ساتھ سامعین کو ایک پیغام بھی دیا ہے ۔ ’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار اور کرینہ کپور نے بطور شوہر اور بیوی کے کردار نبھائے ہیں۔ یہ فلم ممبئی میں مقیم ایک جوڑے ورون بترا(اکشے کمار) اور دیپتی بترا (کرینہ کپور) کی کہانی ہے ، جن کی شادی کو۷؍ سال ہوچکے ہیں لیکن وہ والدین نہیں بن پائے ہیں۔ وہ دونوں کافی غور و فکر کے بعد’آئی وی ایف‘ کےذریعے والدین بننے کیلئے تیاہوتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK