Inquilab Logo Happiest Places to Work

’من پشاچ‘ نامی فلم محض ۳۳؍ ہزار روپے میں بنائی گئی تھی

Updated: July 17, 2026, 12:37 PM IST | Mumbai

آج ہم آپ کو ایک ایسی فلم سے روبرو کروائیں گے جہاں بجٹ ۳۰۰؍ کروڑ تو چھوڑیے، ۳۳؍ کروڑ بھی نہیں تھا۔محض۳۳؍ہزار روپے میں ایک فلم بنی، جس میں صرف دو ایکٹرز نے کام کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج کل فلموں کا بجٹ سن کر کوئی بڑی حیرانی نہیں ہوتی، ۳۰۰؍تا ۴۰۰؍کروڑ تو عام بات ہو گئی ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی فلم سے روبرو کروائیں گے جہاں بجٹ۳۰۰؍کروڑتوچھوڑیے،۳۳؍کروڑ بھی نہیں تھا۔محض۳۳؍ہزار روپے میں ایک فلم بنی، جس میں صرف دو ایکٹرز نے کام کیا۔ اب سوچیے اس فلم کا جلوہ! ڈائریکٹر نے اس فلم کو یوٹیوب پر ریلیز کیا، جسے ناظرین اب بھی بالکل مفت دیکھ سکتے ہیں۔اس فلم کا نام ’من پشاچ‘ہے۔اسے ’تمباڈ‘جیسی مشہور اور مقبول فلم بنانےوالے ڈائریکٹر راہی انیل بروے نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے صرف دو ستاروں یانیکا بھاردواج اور دیپک داملے کو کاسٹ کیا۔یہ ہندی فلم ۱۸؍مارچ ۲۰۲۶ءکو یوٹیوب پر ریلیز ہوئی تھی۔’من پشاچ‘کابجٹ ۳۳؍ہزارتھا،اسی لیے اس کا خوب چرچا ہوا تھا اور میکرزنے تو اسے’بغیر بجٹ‘ (زیروبجٹ)کی فلم بھی کہا تھا۔ اس کی ۶۰؍صفحات کی اسکرپٹ تھی، جسے فلم میکر نے آئی فون سے ریکارڈ کیا اور اے آئی ٹولز کی مدد سے فلم کو تیار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا بجٹ نہ ہونے کے برابر تھا۔’من پشاچ‘کوفلم کے ڈائریکٹر راہی انیل بروےنے اپنے ہی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا۔ جسےانہوں نے ایک ’زیرو بجٹ اے آئی ہارر ایکسپیرمنٹ‘فلم بتایا۔ یہ فلم آج کل کی نسل کو فلم میکنگ سیکھنے کی ترغیب بھی دیتی ہے۔یوٹیوب پر اسے ۳؍ماہ کے اندرقریب۷؍لاکھ ویوز مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK