Inquilab Logo Happiest Places to Work

زرینہ وہاب چہرے کے تاثرات سے اثر قائم کرنا جانتی ہیں

Updated: July 17, 2026, 12:25 PM IST | Mumbai

زرینہ وہاب ہندوستانی سنیما کی ایک انتہائی باصلاحیت اور سدا بہار اداکارہ ہیں، جنہوں نے ۱۹۷۰ء اور ۱۹۸۰ءکی دہائیوں میں اپنی سادگی، قدرتی اداکاری اور معصومیت سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔

Zarina Wahab, a famous actress of her time. Photo: INN
اپنے دور کی مشہور اداکارہ زرینہ وہاب۔ تصویر: آئی این این

زرینہ وہاب ہندوستانی سنیما کی ایک انتہائی باصلاحیت اور سدا بہار اداکارہ ہیں، جنہوں نے ۱۹۷۰ء اور ۱۹۸۰ءکی دہائیوں میں اپنی سادگی، قدرتی اداکاری اور معصومیت سے ناظرین کے دلوں پر راج کیا۔وہ روایتی چمک دمک والی ہیروئنوں کے برعکس ایک عام ہندوستانی لڑکی کے روپ میں پردے پر نمودار ہوئیں اور متوازی سنیما کو ایک نئی پہچان دی۔زرینہ وہاب کی پیدائش ۱۷؍جولائی ۱۹۵۹ءکووشاکھاپٹنم، آندھراپردیش میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ وہ بچپن ہی سے فلموںکی دلدادہ تھیں اور اداکارہ بننے کا خواب دیکھتی تھیں۔ انہوں نےفلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)، پونےسے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ ان کی مادری زبان تیلگوہے، لیکن انہوں نے ہندی، اردو، ملیالم اور تمل زبانوں پر بھی مکمل مہارت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: عمران ہاشمی :’’آوارہ پن ۲‘‘سے پہلے ’’آوارہپن‘‘ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

زرینہ وہاب کے فلمی کیریئر کا آغاز ۱۹۷۴ءمیںفلم عشق عشق عشق سےہوا، جسے دیو آنندنے ڈائریکٹ کیا تھا۔ تاہم، انہیں اصل پہچان اور ملک گیر شہرت باسو چٹرجی کی فلم چت چور(۱۹۷۶ء) سے ملی۔اس فلم میں ان کی سادگی اور امول پالیکر کے ساتھ ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔ممبئی جیسے بڑے شہر میں مڈل کلاس طبقے کے گھر کے خواب اور جدوجہد پر مبنی فلم گھروندا(۱۹۷۷ء)کیلئےانہیں فلم فیئر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا۔فلم انپڑھ(۱۹۷۸ء)میں ان کی سنجیدہ اداکاری کو ناقدین نے خوب سراہا۔فلم ساون کو آنے دو (۱۹۷۹ء) راجشری پروڈکشنز کی ایک اور سپر ہٹ میوزیکل فلم۔

ہندی فلموں کے علاوہ زرینہ وہاب نے ملیالم سنیما میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مدھرم چوپنا پ اور چامتارم جیسی فلموں میں کام کر کے خود کو مالابار کے خطے میں ایک صفِ اول کی اداکارہ کے طور پر قائم کیا۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۳؍ سالہ خواب پوراہوا، وامیقا گبی کی مادھوری دکشت سے ملاقات

زرینہ وہاب کی ملاقات فلم کلنک کا ٹیکا کے سیٹ پر ابھرتے ہوئےاداکار آدتیہ پنچولی سے ہوئی۔ دونوں میں محبت ہوئی اور انہوں نے ۱۹۸۶ءمیںشادی کر لی۔ آدتیہ پنچولی عمر میں ان سے چند سال چھوٹے ہیں، لیکن دونوں کا رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط رہا۔ ان کے دو بچے ہیں، ایک بیٹی ثناء پنچولی اور ایک بیٹا سورج پنچولی، جو بالی ووڈ میں بطور اداکار کام کر رہے ہیں۔شادی کے بعد زرینہ نےکچھ وقت کے لیے فلموں سے دوری اختیارکر لی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے فلموں اور ٹیلی ویژن میں شاندار واپسی کی۔ انہوں نے جدید دور کی کئی بڑی فلموں میں ماں کے مضبوط کردار نبھائے، جیسے مائی نیم از خان (شاہ رخ خان کی ماں کا کردار)، رکت چرتر، اگنی پتھ، اور دل دھڑکنے دو۔انہوں نے چھوٹے پردے پر بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ مائکا، یہاں میں گھر گھر کھیلی، اور مدھوبالا جیسے مشہور ڈراموں میں ان کے کرداروں کو بہت پسند کیا گیا۔

زرینہ وہاب کو ان کے پورے کریئر میں ایک ایسی اداکارہ کے طورپر دیکھا گیا جو بغیر کسی بھاری میک اپ یا گلیمر کے، صرف اپنی آنکھوں اور چہرے کے تاثرات سے گہرے جذبات بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہیں فلم فیئر نامزدگیوں کے علاوہ مختلف لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK