Inquilab Logo

فلمساز بھارتی راجاکا ’دی فیملی مین ۲؍‘ ویب سیریز بند کرنے کا مطالبہ

Updated: June 11, 2021, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

ویب سیریز میں تمل ایلم کے لوگوں کو منفی انداز میں پیش کئے جانے پر تنازع ،امیزون پرائم کے بائیکاٹ کی دھمکی

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

منوج واجپئی اور سامنتھا اکی نینی اسٹارر ویب سیریز `’دی فیملی مین۲‘کچھ دنوں قبل ریلیز ہوئی تھی۔ امیزون پرائم ویڈیو پر جاری کی جانے والی اس ویب سیریز کو مداحوں کی جانب سے کافی اچھا ریسپانس مل رہا ہے ، جبکہ دوسری طرف ، جنوبی ہند کے لوگ ابھی بھی اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس کی ریلیز سے قبل ہی تمل  شائقین نےفلم پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اب تمل انڈسٹری کے تجربہ کار فلمساز بھارتی راجا  نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے امیزون پرائم ویڈیو سے `دی فیملی مین ٹو پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا  ہے۔ فلمساز بھارتی راجا  نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ’ `دی فیملی مین ٹو‘  میں تمل ایلم کے لوگوں کو غلط طور پر پیش کیا گیا ہے۔ بھارتی راجا نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس ویب سیریز کی نشریات بند نہیں کی گئیں تو تمل لوگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو کا بائیکاٹ کریں گے۔ اس بیان میں ، انہوں نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر سے بھی فوری طور پر ` فلم  پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھار تی راجا  نے سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن کی بائیوپک کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس پر بالآخر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
  بھارتی راجا سے قبل ’نام تملکر کاچی ‘(این ٹی کے) کے  سربراہ سیمن نے بھی   اپنے ایک بیان میں مذکورہ  ویب  سیریز پر پابندی کا مطالبہ کرتےہوئے کہا تھا کہ اگر ویب سیریز پر پابندی عائد نہیں کی گئی تو امیزون پرائم ویڈیو کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ اسی  دوران ’ `دی فیملی مین ٹو ` کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ، تمل ناڈو حکومت نے وزارت اطلاعات و نشریات سے اس شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ تمل ناڈو حکومت کی طرف سے یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ اس سیریز نے تمل ایلم کو منفی انداز میں پیش کیا ہے۔ تمل ناڈو کے آئی ٹی وزیر ٹی منو تھنگراج نے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویب سیریز کے ٹریلر میں تمل ایلم اور ان کی جدوجہد کو انتہائی قابل اعتراض انداز میں دکھایا گیا ہے ۔ اس ویب سیریز میں  جنوبی ہند کی اداکارہ  سامنتھا اکی نینی کو ایک تمل ایلم دکھا یا گیا ہے جو ایک  دہشت گرد اور خودکش  بمبار ہے۔ یہی  وجہ ہے کہ بہت سارے لوگ اس سلسلہ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سامنتھا کے کردار کی وجہ سے تمل ایلم اور تمل ناڈو کے عوام کو تکلیف ہوئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK