Inquilab Logo

فلمساز شیکھر کپور نےرشی سونک کومبارکبا ددی 

Updated: October 29, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai

فلمساز شیکھر کپور نے حال ہی میں رشی سونک کے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بننے پر ردعمل کا اظہار کیا۔

Filmmaker Shekhar Kapur congratulated Rishi Sunak .Picture:INN
فلمساز شیکھر کپور نےرشی سونک کومبارکبا ددی  ۔ تصویر:آئی این این

 فلمساز شیکھر کپور نے حال ہی میں رشی سونک کے برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بننے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ شیکھر کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رشی سونک کو مبارکباد دیتے ہوئے کچھ پرانی باتیں شیئر کیں۔ شیکھر کا کہنا ہے کہ جب وہ برطانیہ میں پڑھنے گئے تھے تو انہوں نے ہندوستانیوں کو فرش صاف کرتے دیکھا تھا۔ شیکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں خود بھی کئی بار نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔
’’برطانیہ میں ہندوستانیوں کے ساتھ بدتمیزی ہوتی تھی ‘‘
 ہندوستانی نژاد رشی سونک جنہوں نے حال ہی میں برطانیہ کے۵۷؍ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے،  انہیں اب تک بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے مبارکباد دی ہے۔ اب اس ایپی سوڈ میں فلمساز شیکھر کپور کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ شیکھر کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رشی کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’’جب میں پہلی بار طالب علم تھا تو ہندوستانیوں کو ہیتھرو کے فرش اور دکانوں میں جھاڑو لگاتے ہوئے دیکھا  تھا، مجھے صرف اس لیے مارا پیٹا گیا تھا کہ میں نے ایک بار ایک انگریز لڑکی کے ساتھ گھومنے جانے کی ہمت کی تھی۔  آپ کا بہت بہت شکریہ رشی سونک، آپ دنیا میں ایک بہت بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK