• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرین خان کو بطور اداکار لانچ کرنے کیلئے فلمسازوں کی قطار لگی ہے: رپورٹ

Updated: September 06, 2024, 1:53 PM IST | Mumbai

پنک وِلا کی ایک رپورٹ مطابق بالی ووڈ اور جنوبی ہند کے فلمساز اور ہدایتکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بطور اداکار لانچ کرنا چاہتے ہیں جبکہ آرین اداکاری نہیں بلکہ ہدایتکاری کے میدان میں کریئر بنانے کے خواہشمند ہیں۔ وہ اپنی پہلی ویب سیریز ’’اسٹارڈم‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Aryan Khan. Photo: INN
آرین خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان نے اکثر اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ ان کا آرین خان اداکار نہیں بننا چاہتا بلکہ وہ فلمسازی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ درحقیقت، آرین اپنی پہلی ویب سیریز ’’اسٹارڈم‘‘ کی ہدایتکاری میں میں مصروف ہیں جس میں ’’کِل‘‘ سے شہرت پانے والے لکشیا اور بابی دیول نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ اس درمیان پنک ولا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندی سنیما کے ساتھ جنوب کے کئی بڑے ہندوستانی فلمساز آرین کو بطور اداکار لانچ کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح باکس آفس پر راج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’’ہر وہ شخص جو آرین سے ملاقات کرتا ہے وہ یہ محسوس کرتا ہے کہ ان کی شخصیت میں کشش ہے اور انڈسٹری کو ایسے ہی کسی چہرے کا برسوں سے انتظار ہے۔ گزشتہ سال شاہ رخ خان اور آرین خان کو کرن جوہر کی طرف سے ایک فلم کی پیشکش کی گئی تھی۔ اس کے بعد راکیش اوم پرکاش مہرا نے بھی ایک فلم کی آفر کی۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان کے ڈائریکٹر اور فلمساز دوستوں جیسے آدتیہ چوپڑا، فرح خان سمیت دیگر کی طرف سے آرین کو لانچ کرنے کی ممکنہ پیشکش بھی کی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رشی کپور نے اپنی پہلی ہی فلم’میرا نام جوکر‘ کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتا تھا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جنوبی فلم سازوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی آرین کو لانچ کرنے کیلئے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم، آرین اس وقت ایک اپنی ہدایتکاری والی پہلی ویب سیریز ’’اسٹارڈم‘‘ کو مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ اداکاری کے متعلق فیصلہ کریں گے۔ وہ طویل عرصے تک ہدایتکاری پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، لیکن انڈسٹری میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائیں۔ ‘‘
تاہم، انڈسٹری کے حلقوں کے مطابق آرین کے اداکاری کی طرف آنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ جہاں تک شاہ رخ خان کا تعلق ہے، وہ جلد ہی سوجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’کنگ‘‘ میں سہانا خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK