Inquilab Logo Happiest Places to Work

نکی تنبولی ڈینگوکا شکار، سوشل میڈیا پر مطلع کیا

Updated: August 31, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

`بگ باس۱۴؍ سے ہر گھر میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ نکی تنبولی کو ڈینگو ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے خود یہ معلومات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداح ان کے لیے پریشان ہو گئے ہیں ۔

Nikki Tamboli. Photo:INN
نکی تنبولی۔ تصویر:آئی این این

بگ باس۱۴؍ سے ہر گھر میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ نکی تنبولی کو ڈینگو ہو گیا ہے۔ اداکارہ نے خود یہ معلومات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر ان کے مداح ان کے لیے پریشان ہو گئے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں دی معلومات
نکی تمبولی نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا  کہ ’’ ڈینگو مثبت آیا ہے۔‘‘یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔ اس سے قبل نکی نے کچھ دن پہلے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں۶ء۱۰۳؍  ڈگری بخار ہے۔ پھر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گنیش چترتھی کی تقریبات میں شرکت نہیں کر پا رہی ہیں جس سے وہ بہت افسردہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئیے:ٹائیگر۳؍کا کلائمیکس سن کررنویر شوری برہم ہوگئے تھے

نکی تنبولی کون ہیں؟
نکی تنبولی ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ پہچان بگ باس۱۴؍ سے ملی ہے، جس میں وہ دوسری رنر اپ تھیں۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی ہند کی کامیاب فلم `کنچنا۳؍` میں بھی کام کر چکی ہیں۔ نکی نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔ وہ `خطروں کے کھلاڑی ۱۱، `دی خطروں کے کھلاڑی شو ، `بگ باس مراٹھی ۵؍` اور `سیلیبرٹی ماسٹر شیف انڈیا  جیسے ریئلیٹی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK