• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام

Updated: January 29, 2026, 5:20 PM IST | Bengaluru

کرناٹک پولیس نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ الزام ہے کہ اداکار نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے اسٹیج سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

کرناٹک پولیس نے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ الزام ہے کہ اداکار نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے اسٹیج سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ اس معاملے پر ملک بھر میں کئی لوگ سخت ردِعمل ظاہر کر رہے ہیں۔
یہ مقدمہ بنگلورو کے ہائی گراؤنڈز پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ شکایت وکیل پرشانت میتھل کی جانب سے درج کرائی گئی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ رنویر سنگھ نے اسٹیج پر چامنڈی دیو اور روایتی دیو پوجا کی توہین کی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے اس واقعہ کی قانونی جانچ شروع کر دی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ رنویر سنگھ کے خلاف  ہندوستانی قانون  کی تین دفعات کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ پہلی دفعہ عوامی امن اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنے سے متعلق ہے۔ دوسری دفعہ جان بوجھ کر کسی مذہب یا عقیدے کی توہین کرنے سے متعلق ہے۔ تیسری دفعہ ایسے الفاظ، حرکات اور اشاروں پر لاگو ہوتی ہے جن کا مقصد کسی کی مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہو۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڈے کی عرضی پر سماعت سے انکار کردیا

شکایت کنندہ نے کہا کہ چامنڈی دیو کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں پوجے جانے والے محافظ دیوتا ہیں، جو الٰہی نسوانی طاقت کی علامت ہیں۔ رنویر سنگھ نے فلم  ’’کانتارا: چیپٹروَن ‘‘ کے ایک جذباتی منظر کی اسٹیج پر اداکاری کی تھی، جو چامنڈی دیو کے احترام سے جڑا ہوا تھا۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ اداکار سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ یہ منظر اسٹیج پر پیش نہ کریں، اس کے باوجود انہوں نے یہ عمل کیا اور دیوتا کو بھوت کہا۔شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ کا یہ عمل جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی تھا۔ ان کا مقصد لاکھوں ہندو عقیدت مندوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا تھا۔ اس حرکت سے سماج میں مذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ:ہندوستان خطاب کا سب سے بڑا دعویدار ہے: شاستری

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چامنڈی دیو کو بھوت کہنا قابلِ مذمت اور توہین آمیز ہے۔ ایسا بیان ہندو مذہب کی روایات اور عقائد کی سنگین توہین سمجھا جاتا ہے۔ شکایت کنندہ نے واضح کیا کہ چامنڈی دیو ان کے خاندان کے کُل دیوتا ہیں اور وہ بچپن سے ان کی عبادت کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK