Inquilab Logo

وارانسی میں پہلی بارسہ روزہ فلم فیسٹیول، دوسرے دن اہم فنکاروں نے شرکت کی

Updated: December 29, 2021, 12:31 PM IST | Agency | Varanasi

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کی کاشی فلم فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، آج فیسٹیول کے آخری دن ہیما مالنی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی

Varanasi: Stand-up comedian Raju Srivastava at the festival.Picture:INN
وارانسی :فیسٹیول میںاسٹینڈ اپ کامیڈین راجو سریواستو ۔ تصویر: آئی این این

صدیوں سے اپنی بھرپور روایات اور ثقافت کیلئے کاشی جانا جاتا ہے۔ کاشی میں اس ہفتے ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا ، کیونکہ یہاں  پیر کی شام سے ۳؍ روزہ کاشی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوا ہے۔یہ  فیسٹیول نہ صرف ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور رقص کی جھلک د کھا رہا ہےبلکہ مشہور فلسفی شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں اور بنارسی گھرانے کی یادوں کو بھی تازہ کررہا  ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر مملکت برائے سیاحت، ثقافت اور عوامی بہبود سے متعلق امور، پروٹوکول ڈاکٹر نیلکنٹھ تیواری نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے لوگ اس شاندار شہر کی ثقافت کو مزید قریب سے جانیں گے۔انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ دھام کو نئے سرے سے وقف کرنے کے بعد وزیر اعظم نے کاشی  سےاپنا پیار ظاہر کیا ہے۔  اس طرح کے فیسٹیول  سے وارانسی کا ثقافتی ورثہ مزید نما یاں ہوگا۔ مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو سریواستو نے کہا کہ مجوزہ فلم سٹی ان جیسے نئے اور پرانے ٹیلنٹ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی۔ بعد ازاں انہوں نے سمپورنانند اسٹیڈیم میں لائیو پرفارمنس میں عوام کوخوب ہنسایا اور انہیں  محظوظ کیا جبکہ معروف گلوکار کیلاش کھیر نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کردیا۔ کل ( جمعرات کو)ڈریم گرل ہیما مالنی کی پرفارمنس بھی اس فیسٹیول کو یادگار بنائے گی۔ ایسا پہلی بار ہے کہ  وارانسی  میں اس طرح کا فلم فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول فلم بندھو، حکومت اتر پردیش اور وزارت اطلاعات و نشریات اور حکومت ہند کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔وارانسی میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منوج جوشی کی پیش کش بھی توجہ کا مرکز رہی۔   انوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے وارانسی میں منگل کو کاشی فلم فیسٹیول  میں بطور مہمان خصوصی  شرکت کی۔ اس دوران صبح   ساڑھے ۱۰؍ بجے  سے دوپہر۱۲؍ بجے تک `’وارنسی – ایک ثقافتی، افسانوی اور تاریخی ورثے سے جدید شہر تک کا سفر‘ کے عنوان پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا  گیا۔  دوسرے پینل کی بحث کا موضوع ’موسیقی اور گیت : بنارس کی وراثت‘  تھا جو دوپہر ساڑھے ۱۲؍ بجے سے۲؍ بجے تک ہوا ۔  کل ( جمعرات) کی شام  معروف بالی ووڈ  اداکارہ اور بی جے پی رکن پالیمنٹ ہیما مالنی اپنی ثقافتی پیش کش سے سامعین کو مسحور کریں گی۔ یہ پروگرام وارانسی ہی میں  انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری ہے۔۲۹؍ دسمبر کو فلم پروڈکشن کیلئے ایک اہم مرکز کے طور پر اتر پردیش اور علاقائی سنیما کی صلاحیت‘ کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گااور شام کو گلوکار روی ترپاٹھی اور اداکار روی کشن کی پیشکش کے ساتھ کاشی  کے پہلے فلمی  فیسٹیول کا اختتام ہوگا۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK