• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی میں بھی مسلمانوں کیخلاف فارم ۷؍ کا استعمال

Updated: October 31, 2026, 12:48 PM IST | Fazil Ahmed | New Delhi

مصطفیٰ آباد میں ۵۷۲؍ فارم۷؍ بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹوں نے داخل کئے، اپنے پتہ پر موجود ووٹرس کو منتقل قرار دیکر نام حذف کرنے کی درخواست کی گئی۔

The SIR has become a means for the removal of names. Picture: INN
ایس آئی آر نام حذف کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

دہلی میں  ایس آئی آر  کے دوران شمال مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقے میں مسلم ووٹروں کے نام حذف کرانے کیلئے  بڑے پیمانے پر اعتراضات (فارم ۷) داخل کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  اس کا انکشاف ’دی ہندو‘ اخبار نے کیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق حلقے میں داخل کئے   گئے۸۴۳؍ میں سے۵۷۲؍ فارم۷؍ بی جے پی کے بوتھ لیول ایجنٹوں نے داخل کیے۔ زیادہ تر اعتراضات مسلم ووٹروں کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:یوپی میں بی جےپی پھررام اور ہندوتوا کے بھروسے، چہرہ یوگی کا ہی ہوگا

حیران کن بات یہ ہے کہ جن ووٹروں کے نام حذف کرانے کی درخواستیں دی گئی ہیں، ان میں سے کئی کو اب تک کوئی نوٹس بھی موصول نہیں ہوا۔انہیں منتقل قراردیا گیاہے جبکہ وہ اپنے پتہ پر موجود ہیں۔ دیال پور کے رہنے والے ساجد حسین گزشتہ۲۰؍ برس سے ایک ہی پتے پر مقیم ہیں اور درزی کا کام کرتے ہیں۔ ان کے بیٹے اسد رضا زیدی اور اہلیہ افسانہ خاتون کے نام حذف کرانے کیئے فارم۷؍ داخل کیے گئے ہیں۔دیال پور کے پولنگ بوتھ نمبر۱۲۹؍ پر مجموعی طور پر۲۸؍ ووٹروں کے نام حذف کرانے کیلئےدرخواستیں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK