سعودی پروفیشنل لیگ کے ۱۲؍ ویں دور کے مقابلوں کے تحت کھیلے گئے میچ میں النصر نے الخلود کو ۳۔۵؍سے شرمناک شکست دی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کےلئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت وہ اپنے گولز کی تعدادایک ہزارکے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 31, 2026, 2:01 PM IST | Agency | Riyadh
سعودی پروفیشنل لیگ کے ۱۲؍ ویں دور کے مقابلوں کے تحت کھیلے گئے میچ میں النصر نے الخلود کو ۳۔۵؍سے شرمناک شکست دی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کےلئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت وہ اپنے گولز کی تعدادایک ہزارکے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پروفیشنل لیگ کے ۱۲؍ ویں دور کے مقابلوں کے تحت کھیلے گئے میچ میں النصر نے الخلود کو ۳۔۵؍سے شرمناک شکست دی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کےلئے ہیٹ ٹرک مکمل کی جس کی بدولت وہ اپنے گولز کی تعدادایک ہزارکے انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس ہیٹ ٹرک کیساتھ، رونالڈو نے اپنے شاندار پیشہ ورانہ کریئر میں ۹۸۵؍ گول پورے کر لئے ہیں اور اب وہ ایک ہزار گول کے تاریخی خواب کو پورا کرنے سے محض۱۵؍ گول دور ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: میرابائی چانو’اَن فِٹ‘، عالمی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ سے نام واپس لیا
پرتگالی اسٹار کے گول کرنے کا آغاز ۲۰۰۲ء میں اسپورٹنگ لزبن سے ہوا، جہاں انہوں نے ۵؍ گول اسکور کئے۔ اس کے بعد وہ ۲۰۰۳ءمیں مانچسٹر یونائیٹڈ چلے گئے۔ وہاں انہوں نے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی اور ۱۴۵؍گول کئے۔ ۲۰۰۹ءمیں وہ ریئل میڈرڈ میں شامل ہوئے اور کامیابی کے ایک غیر معمولی دور کا آغاز کرتے ہوئے ۴۵۰؍ گول کئے اور کلب کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر بن گئے۔ پھر ۲۰۱۸ء میں انہوں نے یووینٹس کے ساتھ ایک نئے سفر کا آغاز کیا اور ۱۰۱؍ گول کئے۔ ۲۰۲۳ء کے آغاز میں رونالڈو النصر میں شامل ہوئے اور اپنے شاندار ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے کلب کیلئے ۱۳۸؍ گول تک پہنچ گئے۔ ۲۰۰۳ء میں شروع ہونے والے پرتگال کے ساتھ اپنے بین الاقوامی کریئر میں انہوں نے ۱۴۶؍گول کئے ہیں، جس سے وہ قومی ٹیموں کیلئے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔