مچل میک کو گیندبازی کوچ، ٹی دلیپ کو فیلڈنگ کوچ اور دھول کلکرنی کو ڈیولپمنٹ گیندبازی کوچ مقررکیا گیا۔
EPAPER
Updated: October 31, 2026, 1:55 PM IST | Agency | Mumbai
مچل میک کو گیندبازی کوچ، ٹی دلیپ کو فیلڈنگ کوچ اور دھول کلکرنی کو ڈیولپمنٹ گیندبازی کوچ مقررکیا گیا۔
ممبئی انڈینس (ایم آئی) نے ہندوستان کے سابق بلے باز اور ۲؍ مرتبہ انڈین پریمیر لیگ کا خطاب جیتنے والے رابن اُتھپا کو آئی پی ایل ۲۰۲۷ءسے قبل ٹیم کا بلے بازی کوچ مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایم آئی نے مچل میک لینگھن کو گیندبازی کوچ، ٹی دلیپ کو فیلڈنگ کوچ اور دھول کلکرنی کو ڈیولپمنٹ گیندبازی کوچ بھی مقرر کیا ہے۔ یہ تمام کوچ نئے ہیڈ کوچ کیرون پولارڈ کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔
اتھپا اور میک لینگھن دونوں اپنے کھیل کے دنوں میں ایم آئی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اتھپا ۲۰۰۸ء میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ٹیم کا حصہ تھے جبکہ میک لینگھن نے ۲۰۱۵ء سے ۲۰۱۹ءتک ۵؍ سیزن میں ایم آئی کے لئے کھیلا۔ نیوزی لینڈ کے اس سابق تیز گیندباز نے ایم آئی کیلئے۵۶؍ میچوں میں ۷۱؍ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: کیرالا کی۱۸؍ سالہ فٹبالر رِنشا مریم کا پرتگال میں جلوہ، کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہیں
وہیں رابن اتھپا نے ایم آئی کیلئےایک سیزن کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے آئی پی ایل کی ۵؍ دیگر فرنچائزز کیلئے کھیلا۔ انہوں نے ۲۰۱۴ءمیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اور ۲۰۲۱ءمیں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ساتھ آئی پی ایل کا خطاب جیتا۔ مجموعی طور پر اتھپا نے ۲۰۵؍ آئی پی ایل میچ کھیلے اور۴؍ ہزا ر ۹۵۲؍ رن بنائے۔ہندوستان کیلئے۱۲؍ ون ڈے اور ۲؍ٹی۔۲۰؍کھیلنے والے کلکرنی بھی ایم آئی کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ پہلی بار ۲۰۰۸ء سے ۲۰۱۳ء تک ٹیم کیساتھ رہے اور پھر ۲۰۲۰ء اور ۲۰۲۱ء میں بھی ایم آئی کیلئے کھیلے۔