سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں نئی چھ منزلہ رہائشی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ خان خاندان کی نئی رہائش گاہ ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 28, 2026, 4:05 PM IST | Mumbai
سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں نئی چھ منزلہ رہائشی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ خان خاندان کی نئی رہائش گاہ ہوگا۔
سپر اسٹار سلمان خان کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں نئی چھ منزلہ رہائشی عمارت تعمیر کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ خان خاندان کی نئی رہائش گاہ ہوگا، جو اس اعلیٰ درجے کے علاقے میں ان کی کئی دہائیوں پر محیط موجودگی میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگا۔گیلکس اپارٹمنٹس سلمان خان کے مداحوں کے لئے کسی مقدس مقام سے کم نہیں تھا۔
کیا سلمان خان گیلکسی اپارٹمنٹس چھوڑ رہے ہیں؟
رپورٹس کے مطابق نئی منظور شدہ عمارت خان خاندان کی نئی رہائش گاہ کے طور پر تیار کی جا رہی ہے، تاہم اس بات کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی کہ سلمان خان اپنے دیرینہ گھر، گیلکسی اپارٹمنٹس، کو چھوڑ دیں گے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق،اس منصوبے کو ۱۶؍جون کو مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (MCZMA) سے منظوری مل گئی، جس کے بعد تعمیرِ نو کا عمل آگے بڑھ سکے گا۔ نئی چھ منزلہ عمارت باندرہ کے چمبئی علاقے میں تعمیر کی جائے گی، جوگیلکسی اپارٹمنٹس سے چند ہی فاصلے پر واقع ہے، جہاں سلمان خان ۱۹۷۴ء سے مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ کے حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی، ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
ایم سی زیڈ ایم اے حکام کے مطابق، یہ زمین سلمان خان کی والدہ، سلمیٰ خان، کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اس پلاٹ پر موجود دو منزلہ عمارت، جو۱۹۵۶ءسے پہلے تعمیر کی گئی تھی، حال ہی میں غیر محفوظ قرار دیے جانے کے بعد منہدم کر دی گئی۔منظور شدہ منصوبے کے تحت عمارت میں گراؤنڈ فلور، اسٹلٹ پارکنگ اور اس کے اوپر چھ منزلیں ہوں گی، جبکہ کل تعمیر شدہ رقبہ تقریباً ۱۰۱۴؍مربع میٹر ہوگا۔ اس منصوبے کو سچ ڈیولپرز تعمیر کرے گا۔ اکتوبر۲۰۲۵ء میں اس منصوبے کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی) کی جانب سے انٹی میشن آف ڈس اپروول (آئی او ڈی ) یعنی ابتدائی منصوبہ بندی کی منظوری بھی مل چکی تھی۔ تازہ ایم سی زیڈ ایم اے منظوری کے بعد منصوبہ تعمیر شروع ہونے سے قبل ایک اور اہم قانونی مرحلہ عبور کر چکا ہے۔
منصوبے کی منظوری کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ تعمیر کے دوران پلاٹ پر موجود کسی بھی درخت کو نہیں کاٹا جائے گا جبکہ ڈیولپر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عمارت کے اطراف مقامی اقسام کے نئے درخت بھی لگائے۔
یہ بھی پڑھئے:راج ببر نے ہندی کے ساتھ پنجابی فلموں میں بھی نام کمایا
سیکوریٹی خدشات
نئی رہائش گاہ کی منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو سال سے زائد عرصہ قبل گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے بعد سلمان خان کی سیکوریٹی میں نمایاں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کا الزام مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کے اراکین پر عائد کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے سلمان خان کووائی پلس سیکوریٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ زیرِ تعمیر رہائشی عمارت باندرہ کی ایک نسبتاً پرسکون گلی میں واقع ہے، جو مرکزی سڑک سے ہٹ کر ہے۔ اس نسبتاً الگ تھلگ مقام کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ رہائش گاہ خان خاندان کو زیادہ رازداری فراہم کرے گی، جبکہ سیکوریٹی انتظامات بھی پہلے سے بہتر ہوں گے۔