یورپی فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی یو ای ایف اے ویمنز یورو ۲۰۲۹ء کی میزبانی کرے گا۔ جرمنی نے ڈنمارک اور سویڈن کی مشترکہ بولی سے پہلے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 3:01 PM IST | berlin
یورپی فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی یو ای ایف اے ویمنز یورو ۲۰۲۹ء کی میزبانی کرے گا۔ جرمنی نے ڈنمارک اور سویڈن کی مشترکہ بولی سے پہلے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے۔
یورپی فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی یو ای ایف اے ویمنز یورو ۲۰۲۹ء کی میزبانی کرے گا۔ جرمنی نے ڈنمارک اور سویڈن کی مشترکہ بولی سے پہلے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے۔
یورپی فٹبال اسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی یو ای ایف اے ویمنز یورو ۲۰۲۹ء کی میزبانی کرے گا۔ جرمنی نے ڈنمارک اور سویڈن کی مشترکہ بولی سے پہلے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے۔
یو ای ایف اے کے صدر الیگزینڈر سیفرین نے کہا کہ ’’میں پورے عمل کے دوران ان کی انتھک محنت اور عزم کے لیے بولی لگانے والے تینوں ممالک کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہر بولی نے نیشنل اسوسی ایشن، حکومتوں اور مقامی ماہرین کے درمیان وژن اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا، جوسبھی گزشتہ موسم گرما میں سوئٹزرلینڈ کے مقرر کردہ بنچ مارک سے متاثر تھے۔
یہ بھی پڑھئے:سعید مرزا کی تین کلاسک فلمیں آئی ایف ایف کے میں دکھائی جائیں گی
انہوں نے کہا کہ ’’جرمنی کو مبارک ہو - ہم ۲۰۲۹ء کے موسم گرما میں ایک یادگار ٹورنامنٹ کے منتظر ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ۱۶؍ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ جرمنی کے ۸؍ اسٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔
صدر ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے!
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جمعہ کو صدر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل ڈرا میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کو اپنی صدارت کا مرکزی ایونٹ قرار دیا جارہا ہے، امریکہ یہ ٹورنامنٹ کنیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:تاریخی گراوٹ کے بعد بھی روپے کے سنبھلنے کی اُمید کم
اگرچہ فیفا ورلڈ کپ کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے، مگر صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں خصوصاً غیر قانونی تارکینِ وطن اور بعض ڈیموکریٹک اکثریتی شہروں میں مبینہ جرائم کے بارے میں ان کے بیانات نے کھیلوں کے اس بڑے ایونٹ کو بھی سیاسی بحث کی زد میں لے لیا ہے۔ امریکی صدر نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر بعض امریکی میزبان شہروں میں جرائم اور غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ کچھ میچز ان شہروں سے دوسری جگہ پر منتقل کرسکتے ہیں۔ ورلڈ کپ کا فائنل ڈرا اس جمعہ کو واشنگٹن میں ہونا ہے، جس کے لیے سیکوریٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔