یہ پہلا موقع ہے کہ بارسلونا کے نوجوان اسٹار الامین جمال اور اتھلیٹک بلباؤ کے ونگر نیکو ولیمز ہیم اسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد مکمل ٹیم ٹریننگ میں شریک ہوئے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 12, 2026, 7:03 PM IST | New York
یہ پہلا موقع ہے کہ بارسلونا کے نوجوان اسٹار الامین جمال اور اتھلیٹک بلباؤ کے ونگر نیکو ولیمز ہیم اسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد مکمل ٹیم ٹریننگ میں شریک ہوئے ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے قبل اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے کو اس وقت بڑی خوشخبری ملی جب زخمی ونگرز الامین جمال اور نیکو ولیمز نے امریکہ کے شہر چاٹانوگا میں جاری اسپین کے تربیتی کیمپ میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ مکمل تربیت میں حصہ لیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بارسلونا کے نوجوان اسٹار الامین جمال اور اتھلیٹک بلباؤ کے ونگر نیکو ولیمز ہیم اسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد مکمل ٹیم ٹریننگ میں شریک ہوئے ہیں۔ ان انجریوں کے باعث دونوں کھلاڑی لا لیگا سیزن کے آخری مرحلے سے بھی باہر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سے محروم عمر آرتان کو یوئیفا کا بڑا اعزاز مل گیا
الامین جمال کو۲۲؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو سیلٹا ویگو کے خلاف میچ میں پنالٹی اسکور کرتے وقت ہیم اسٹرنگ کی انجری ہوئی تھی جبکہ نیکو ولیمز ۱۰؍ مئی کو والنسیا کے خلاف میچ میں اسی نوعیت کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
انجری کے باعث دونوں کھلاڑی اسپین کے عراق اور پیرو کے خلاف وارم اپ میچوں میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ تاہم کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ دونوں کھلاڑی ۱۵؍ جون کو کیبو وردے کے خلاف اسپین کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے:’’کالا ہرن‘‘ تنازع: سلمان خان ہائی کورٹ سے رجوع ، ریلیز روکنے کی درخواست
الامین جمال کو موجودہ اسپینش ٹیم کا سب سے نمایاں ستارہ تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ نیکو ولیمز اگرچہ سیزن کے دوران پیلوک (کولہے) کی تکلیف سے بھی متاثر رہے، لیکن وہ یورو ۲۰۲۴ء جیتنے والی اسپینش ٹیم کے اہم رکن تھے۔ فی الحال اسپین کے اسکواڈ میں صرف وکٹر مونوز انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، جبکہ باقی تمام کھلاڑی فٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔