گووندا اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہتے ہیں ۔ فی الحال، ہیرو نمبر وَن کا نام ایک آنے والی فلم کے لیے سرخیوں میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گووندا۱۸؍ سال بعد سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 28, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
گووندا اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں رہتے ہیں ۔ فی الحال، ہیرو نمبر وَن کا نام ایک آنے والی فلم کے لیے سرخیوں میں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گووندا۱۸؍ سال بعد سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔
گووندا کو۹۰ء کی دہائی کے سپر اسٹار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ طویل عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے بحث کا موضوع رہنے والے گووندا ان دنوں اپنی آنے والی فلم کے تعلق سے سرخیوں میں ہیں۔ یہ اطلاع ہے کہ گووندا سلمان خان کے ساتھ ایک بڑی فلم میں کام کرنے والے ہیں اور یہ ہیرو نمبر وَن کے لیے یقیناً واپسی ہوگی۔اس دوران ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ کون سی فلم میں بالی ووڈ کی پارٹنر جوڑی ۱۸؍ سال بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔اس فلم میں گووندا نظر آئیں گے۔
سلمان خان اپنی فیاضی کے لیے مشہور ہیں۔ بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہیں سلمان نے مشکل وقت میں اپنی فلموں میں سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں گووندا کے لیے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ خبروں کے مطابق گووندا جلد ہی سلمان خان کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لیے ہیرو نمبر وَن کی مونچھیں حال ہی میں وائرل ہو رہی ہیں۔یہی نہیں گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا حال ہی میں سلمان کے ریئلیٹی شو بگ باس۱۹؍ میں نظر آئیں، جہاں سلمان نے گووندا کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا۔
اس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ سلمان اور گووندا ہدایتکار اپوروا لکھیا کے جنگی ڈرامے ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں ایک ساتھ نظر آ سکتے ہیں تاہم کسی نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔غور طلب ہے کہ دونوں نے آخری بار ۲۰۰۷ء میں ڈائریکٹر ڈیوڈ دھون کی سپرہٹ فلم پارٹنر میں اسکرین شیئر کیا تھا۔ اب ۱۸؍ سال بعد سلمان خان اور گووندا ایک ساتھ واپسی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:دی فیملی مین سیزن۳؍ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان
بیٹل آف گلوان کب ریلیز ہوگی ؟
سلمان خان کی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ فلم ہے جو ۲۰۲۰ء میں ہندوستان اور چین کے درمیان ہونے والے فوجی تنازع پر مبنی ہے۔ فلم کی تقریباً نصف شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ’’بیٹل آف گلوان‘‘ بڑی اسکرین پر جون ۲۰۲۶ء میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں سلمان خان کے مقابل اداکارہ چترانگدا سنگھ اہم کردار ادا کریں گی۔