• Sun, 10 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گنز اور گلاب میں راج کمار راؤاہم کردار ادا کریںگے

Updated: August 03, 2023, 6:18 PM IST | Mumbai

راج کمار راؤ کے علاوہ گنز اور گلابس میں ذوالقر سلمان، گلشن دیویا اور آدرش گورو بھی نظرآئیںگے

Guns & Gulaabs. Photo : INN
گنز اور گلاب ۔ تصویر : آئی این این

نیٹ فلکس سیریز گنز اینڈ گلابس کے فلم سازوں نے اتوار کو سریز کا پوسٹر جاری کیا تھاجبکہ ٹریلر ۲؍ اگست کو جاری کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سیریز میں راج کمار راؤ نے پانا ٹیپو کا کردار ادا کیا ہے۔ سامعین کو  پوسٹر کے ذریعےراج کمار راؤ کے کردار کی جھلک دیکھنے کا موقع ملا۔  سیریز کی  ہدایتکاری کے فرائض راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی نے انجام دیئے ہیں۔ سیریز کے ویڈیو کا آغاز  وائس اوور کے ساتھ ہوتا ہے۔سیریز میں راج کمار راؤ کی شاندار انٹری ہوتی ہے۔ اس ضمن میں فلم ساز راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی نےانسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا ہےکہ ’’ منفرد اسٹائل کے ساتھ سیزیز میں پانا ٹیپو ( راج کمار راؤ)کو پیش کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں راج کمار راؤ نے بھی سیریز کا پوسٹر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پانالے کر آ رہا ہوں ۔ دلوں پر راج کرنے۔ استقبال تو کریں گے نا؟‘‘
واضح رہے کہ راج کمار کے علاوہ گنز اور گلابز میںذوالقر سلمان سلمان، گلشن دیویا اور آدرش گورو نےبھی اداکاری کی ہے۔ اسٹریمر کے مطابق، یہ سیریز ۹۰؍کی دہائی میں ترتیب دی گئی ہے اورکہانی جرائم کی دنیا میں ’’محبت اور معصومیت‘‘ کا نقشہ کھینچتی ہے۔گنز اور گلاب کا پریمئر ۱۸؍اگست کو جاری کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK