Inquilab Logo

ہنسل مہتا کو ایمی ایوارڈس کیلئے جیوری ممبر بنایا گیا 

Updated: November 28, 2022, 2:18 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے سرکردہ فلمسازوں میں سے ایک، ہنسل مہتا ایسی فلمیں بناتے ہیں جو دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہیں۔

 Hansal Mehta. Picture:INN
ہنسل مہتا ۔ تصویر :آئی این این

بالی ووڈ کے سرکردہ فلمسازوں میں سے ایک، ہنسل مہتا ایسی فلمیں بناتے ہیں جو دیکھنے والوں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کی سب سے مشہور فلموں میں سے کچھ کو تنقیدی طور پر سراہا گیا ہے اور ہدایتکار ،پروڈیوسراور مصنف ہمیشہ سامعین کے ساتھ جڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لہٰذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہنسل مہتا کو تمام پلیٹ فارمز پر بین الاقوامی ایمی ایوارڈس کے لئے جیوری ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔  انٹرنیشنل ایمی ایوارڈس دنیا بھر میں تسلیم کئے جانے والے سب سے باوقار ایوارڈ دینے والے اداروں میں سے ایک ہیں۔ ہنسل مہتا کو دنیا بھر کے ۱۰۰۰؍ دیگر ٹیلیویژن ماہرین میں سے جیوری کا حصہ بننے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم اسکیم ۱۹۹۲ء نےاو ٹی ٹی  میں انقلاب برپا کردیا تھا اور فلمسازی کی ایک نئی صنف کاراستہ ہموار ہوا۔ تجرباتی فلم ساز کے آنے والے پروجیکٹس میں `اسکیم۲۰۰۳ء ، `اسکوپ  اور `فراز  نامی فلمیں شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK