Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہمیش ریشمیا نے فلموں میں آنے سے قبل ۵۰۰؍ دھنیں تیار کر کے رکھ لی تھیں

Updated: July 24, 2026, 9:36 AM IST | Mumbai

ہمیش ریشمیا آج ہندوستانی موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے موسیقار، گلوکار اور اداکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ گانے درج ہیں، جنہیں آج بھی شائقین بڑے شوق سے سنتے ہیں۔

Himesh Reshammiya. Photo: INN
ہمیش ریشمیا۔ تصویر: آئی این این

ہمیش ریشمیا آج ہندوستانی موسیقی کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ انہوں نے موسیقار، گلوکار اور اداکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ گانے درج ہیں، جنہیں آج بھی شائقین بڑے شوق سے سنتے ہیں۔ان کے ذریعہ ایک کے بعد ایک سپر ہٹ گیت پیش کرنے کے پیچھے ان کی ایک حکمت عملی کارفرما ہے۔ دراصل فلموں میں آنے سے قبل ہی انہوں نے تقریباً ۵۰۰؍ گیتوں کی دھن پہلے ہی تیار کرکے رکھ لی تھی۔ اس بات کا انکشاف خود ہمیش ریشمیا نے ایک انٹرویو کے دوران کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ہمیش ریشمیا نے انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کے پاس تقریباً ۵۰۰؍دھنیں پہلے سے تیار تھیں۔ ان کا ماننا تھا کہ اگر کسی موسیقار کے پاس پہلے ہی عمدہ دھنوں کا ذخیرہ موجود ہو تو موقع ملتے ہی وہ بہترین کام پیش کرسکتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں مسلسل فلموںکی پیشکشیں ملتی رہیں۔ جب ان کی تیار کردہ زیادہ تر دھنیں استعمال ہو گئیں تو انہوں نے تقریباً ایک سال کا وقفہ لیا اور اس دوران دوبارہ لگ بھگ ۵۰۰؍نئی دھنیں تیار کرلیں۔اس طرح دیکھا جائے تو ان کی حکمت عملی ان کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK