• Sat, 24 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاڑی بن گئے، میسی دوسرے نمبر پر

Updated: October 24, 2026, 10:11 PM IST | Lisbon

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق وہ ملٹی بلینیئر بننے والے فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں، جبکہ لیونل میسی اور دیگر عالمی ستارے بھی آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں بھی نئی تاریخ رقم کردی۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے اثاثوں اور آمدنی نے ملٹی بلینیئر کی سطح عبور کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق۴۱؍ سالہ رونالڈو نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً۲۲؍ کروڑ ۵۰؍لاکھ پاؤنڈ کمائے۔ سعودی کلب النصر کی جانب سے انہیں روزانہ تقریباً۴؍ لاکھ۸۸؍ہزار پاؤنڈ معاوضہ ملتا ہے جبکہ اشتہارات اور کاروباری سرگرمیوں سے انہوں نے مزید۴؍ کروڑ۲۰؍ لاکھ پاؤنڈ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے: ہند نژاد۱۱؍ سالہ بودھنا سیوانندن نے شطرنج میں جوڈٹ پولگر کا ۳۸؍ سالہ ریکارڈ توڑا

فوربز کی امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں ارجنٹائن کے لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ آمدنی تقریباً۱۰؍ کروڑ ۹۰؍لاکھ پاؤنڈ رہی۔ فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے۷؍ کروڑ۵۰؍ لاکھ پاؤنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ اور ریال میڈرڈ کے وینیسیئس جونیئر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ نوجوان ہسپانوی اسٹار الامین جمال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ رونالڈو اور میسی گزشتہ۱۳؍ برسوں میں ۱۲؍ مرتبہ اس فہرست کے ابتدائی دو مقامات پر جگہ بنا چکے ہیں جو ان کی مسلسل مالی کامیابی کا ثبوت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK