۲۰۲۵ء کے ابتدائی ۴؍ ماہ میں ریلیز ہونے والی بیشتر ہندی فلموں نے خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا ہے۔ تاہم، چند فلموں نے ۱۰۰؍ کروڑ یا اس سے قریب کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 08, 2025, 9:06 PM IST | Mumbai
۲۰۲۵ء کے ابتدائی ۴؍ ماہ میں ریلیز ہونے والی بیشتر ہندی فلموں نے خاطر خواہ کاروبار نہیں کیا ہے۔ تاہم، چند فلموں نے ۱۰۰؍ کروڑ یا اس سے قریب کا کاروبار کیا ہے۔
۲۰۲۴ء ہندی سنیما کیلئے برا ثابت ہوا تھا مگر ۲۰۲۵ء کے ابتدائی ۴؍ ماہ باکس آفس کیلئے بہتر ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم، چند فلمیں ہی ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ بیشتر فلمیں فلاپ ہوئی ہیں۔ ۴؍ ماہ میں ریلیز ہونے والی فلموں نے باکس آفس پر مجموعی طور پر ایک ہزار کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ اس سال ریلیز ہونے والی چند بڑی فلمیں اور ان کی آمدنی:
(۱) فتح: ۸۵ء۱۲؍ کروڑ روپے
(۲) آزاد: ۳۲ء۶؍ کروڑ روپے
(۳) ایمرجنسی: ۱۴؍ کروڑ روپے
(۴) اسکائی فورس: ۱۰۹؍ کروڑ روپے
(۵) دیوا: ۰۷ء۳۲؍ کروڑ روپے
(۶) لویاپا: ۰۴ء۷؍ کروڑ روپے
(۷) بیڈ ایس روی کمار: ۶۶ء۹؍کروڑ روپے
(۸) چھاوا: ۵۵۵؍کروڑ روپے
(۹) میرے شوہر کی بیوی: ۳۸ء۹؍کروڑ روپے
(۱۰) کریزیکسی: ۰۹ء۱۱؍ کروڑ روپے
(۱۱) سپر بوائز آف مالیگاؤں: ۵۴ء۳؍ کروڑ روپے
(۱۲) ڈپلومیٹ: ۴۰؍ کروڑ روپے
(۱۳) سکندر: ۴۵ء۱۰۳؍ کروڑ روپے
(۱۴) جاٹ: ۹۰؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
(۱۵) کیسری ۲: ۸۲؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
(۱۶) گراؤنڈ زیرو: ۱۷ء۷؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
(۱۷) پھلے: ۳۱ء؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
(۱۸) ریڈ ۲: ۷۵ء۸۸؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
(۱۹) دی بھوتنی: ۳۰ء۴؍ کروڑ روپے (اب بھی تھیٹروں میں ہے)
مذکورہ فلموں کا مجموعی طور پر مقامی باکس آفس ۱۱۸۸؍ کروڑ روپے ہے۔