Inquilab Logo

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ ممبئی میں،تصاویر وائرل

Updated: April 27, 2022, 12:25 PM IST | Agency | Mumbai

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی ممبئی ائیرپورٹ پر لی گئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ول اسمتھ کایہ پہلا دورہ ہندوستان نہیں ہے۔

Will Smith at Mumbai Airport.Picture:INN
ول اسمتھ ممبئی ایئر پورٹ پر۔ تصویر: آئی این این

ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ کی ممبئی ائیرپورٹ پر لی گئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، ول اسمتھ کایہ پہلا دورہ ہندوستان نہیں ہے۔ اداکاراپنےریئلٹی شو’دی بکٹ لسٹ‘کی شوٹنگ کے لیے ۲۰۱۹ء میں بھی ہندوستان آئےتھے۔ اپنے۲۰۱۹ءکے دورے میںول اسمتھ نےبالی ووڈکےچند ستاروں سے ملاقات کی اور فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر۲‘کی ٹیم کے ساتھ ایک سیگمنٹ شوٹ کیا تھا۔ دوسری جانب ابھی تک ول اسمتھ کے ہندوستان کے دورے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ۲۰۲۲ءکی آسکر تقریب میں بہترین دستاویزی فیچرکا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے، کرس راک نے اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے گنجے پن کا مذاق اڑایا تھا۔ راک نے کہا تھا کہ وہ پنکیٹ اسمتھ کوجی آئی جین۲؍میںدیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جاڈا ایلیوپیشیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں، اس لیے جب کرس نے پنکیٹ کا مذاق اڑایا تب اسمتھ نے جذباتی ہوکر راک کو طمانچہ رسید کردیاتھا۔ اپنا پہلا آسکر قبول کرتے ہوئےاسمتھ نے اکیڈمی اور ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت کی لیکن راک کاذکر نہیں کیا۔ تاہم، اپنے غیر اخلاقی رویے کے لیےردعمل ملنے کے بعداسمتھ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر کرس راک اور اکیڈمی کےلیے ایک معافی نامہ جاری کیا۔اکیڈمی کے بیان کے فوراً بعد اسمتھ نے اپنی اے ایم پی اے ایس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا اور اکیڈمی نےاپنی تحقیقات جاری رکھی۔ اس کے بعد اکیڈمی نےاپنی میٹنگ کو آگے بڑھایا، جہاں انہوں نے اسمتھ پر اگلے ۱۰؍برسوں تک ایونٹس میں آنے پر پابندی لگا دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK