• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا نے ویلینسیا روند دیا،یامل کے بغیر مقابلہ جیتا

Updated: September 15, 2025, 9:53 PM IST | Madrid

ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا میں بارسلونا نے میں ویلینسیا کو۶؍گول سے رونددیا۔ اس میچ میں یامل بارسلونا کی جانب سے نہیں کھیل رہے تھے۔ رافنہا، رابرٹ لیوانڈوسکی اور فرمین لوپیز نے ۲۔۲؍ گول اسکور کیے۔ سیزن کے آغاز میں بارسلونا کی ۴؍ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی، جس سے وہ سرفہرست رال میڈرڈ سے صرف ۲؍ پوائنٹس پیچھے رہ گئی۔

Barcelona Team. Photo:INN
بارسلونا فٹبال ٹیم۔ تصویر:آئی این این

بارسلونا فٹبال کلب نے ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا میں زخمی یامل کے بغیر ویلنسیا کو۰۔۶؍گول  سے ہرا دیا۔ رافنہا، رابرٹ لیوانڈوسکی اور فرمین لوپیز نے ۲۔۲؍ گول اسکور کئے۔ سیزن کے آغاز میں بارسلونا کی ۴؍ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی، جس سے وہ سرفہرست ریال میڈرڈ سے صرف دو پوائنٹس پیچھے رہ گئی۔
بارسلونا نے شروع سے ہی غلبہ برقرار رکھا۔ لوپیز نے ۲۹؍ویں اور۵۶؍ویں منٹ میں، رافینہا نے ۵۳؍ ویں اور۶۶؍ویں منٹ میں اور لیوانڈوسکی نے ۷۶؍ ویں اور۸۶؍ویں منٹ میں گول کئے۔ لیوانڈوسکی، جو بارسلونا کے ساتھ اپنا۱۵۰؍ واں میچ کھیل رہے ہیں، اس سیزن کے آغاز میں کلب کے لیے کوئی گول نہیں کر پائے تھے۔ ویلنسیا اب دو نقصانات کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ 

مانچسٹر سٹی جیت گیا 
مانچسٹر سٹی نے اتوار کو انگلش پریمیر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ پر مکمل غلبہ حاصل کیا اور۰۔۳؍ گول سے کامیابی حاصل کی۔ ارلنگ ہالینڈ نے سٹی کے لیے دوسرے ہاف میں ۲؍ گول کیے، جس سے ان کے گول کی تعداد ایک ہفتے میں ۷؍ ہو گئی۔ اس سے قبل انہوں نے منگل کو مالدووا کے خلاف ناروے کے لیے ۵؍ گول کیے تھے  تاہم، اس سے قبل  فل فوڈن نے۱۸؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے سٹی کے لیے گول کا آغاز کیا۔ اس فتح نے سٹی کی ۲؍ میچوں کی ہار کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے جو اس سیزن کا مایوس کن آغاز تھا۔
میلان نے۴۰؍ سالہ مارڈچ  کے گول کی وجہ سے کامیابی حاصل کی

لوکا ماڈرچ نے اپنی۴۰؍ ویں سالگرہ کے چند دن بعد ہی گول کر کے ایلیٹ کلب میں جگہ بنائی اور اس گول کے ساتھ ہی اے سی میلان نے اٹالین فٹبال لیگ سیری اے میں بولوگنا پر۰۔۱؍ سے کامیابی حاصل کی۔ ماڈرچ ۴۰؍ سال کی عمر کے بعد اطالوی لیگ میں گول کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں، حال ہی میں زلاٹن ابراہیمووچ نے بھی اس کلب میں شمولیت اختیار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK