شائی ہوپ نے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا جبکہ لُنگی اینگیڈی نے لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پریٹوریا کیپیٹلز کو کنگزمِیڈ میں ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف ۱۵؍ رن سے سنسنی خیز فتح دلائی۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 5:13 PM IST | Durban
شائی ہوپ نے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا جبکہ لُنگی اینگیڈی نے لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پریٹوریا کیپیٹلز کو کنگزمِیڈ میں ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف ۱۵؍ رن سے سنسنی خیز فتح دلائی۔
شائی ہوپ نے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور قائم کیا جبکہ لُنگی اینگیڈی نے لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پریٹوریا کیپیٹلز کو کنگزمِیڈ میں ڈربن سپر جائنٹس کے خلاف ۱۵؍ رن سے سنسنی خیز فتح دلائی۔ ہوپ نے ۶۹؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۱۸؍ رن کی جارحانہ بلے بازی کی، جس میں نو چھکے اور نو چوکے شامل تھے اور کیپیٹلز نے ۲۰؍ اوورز میں ۴؍ وکٹ پر ۲۰۱؍ رن بنائے۔
یہ ریکارڈز سے بھرپور رات تھی، جہاں کنگزمِیڈ میں موجود شائقین کو آخری اوور تک سانس روک دینے والا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ آخری اوور میں سپر جائنٹس کو جیت کے لیے ۱۸؍ رن درکار تھے اور کریز پر شاندار فارم میں موجود جوز بٹلر موجود تھے۔ بٹلر، جو اپنی پہلی ایس اے۲۰؍ سنچری کے بے حد قریب تھے، ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ روسٹن چیز نے آخری اوور میں شاندار یارکرز کرتے ہوئے کیپیٹلز کو ٹورنامنٹ کی دوسری کامیابی دلا دی۔چیز کے آخری اوور میں کوینا مفاکا اور نور احمد رن آؤٹ ہو گئے، جس کے باعث بٹلر ۹۷؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہ گئے۔
چیز کے لیے یہ مقابلہ ہر اعتبار سے یادگار ثابت ہوا۔ وہ کیپیٹلز کی اننگز کے دوران ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز بنے جبکہ بعد میں گیندبازی سے بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ تاہم یہ مرطوب ڈربن کی شام مکمل طور پر شائی ہوپ کے نام رہی۔ ویسٹ انڈیز کے ٹی۲۰؍ کپتان نے کونر ایسٹرہوئزن (۲۸؍ گیندوں پر ۳۷؍ رن؛ ۴؍ چوکے، ایک چھکا) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لیے۱۰۶؍ رن کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد دوسرے وکٹ کے لیے چیز (۱۵؍ گیندوں پر ۲۴؍ رن؛ ایک چوکا،۲؍ چھکے) کے ساتھ ۴۴؍ گیندوں میں ۸۵؍ رن جوڑے۔
𝐑𝐄𝐒𝐔𝐋𝐓 🚨
— Betway SA20 (@SA20_League) January 7, 2026
A centurion, a hattrick, plenty of maximums and late drama. This game had it all#BetwaySA20 #DSGvPC #WelcomeToIncredible pic.twitter.com/5ByMJ40ujq
اس شراکت میں ہوپ نے جارحانہ کردار ادا کیا اور ۲۹؍ گیندوں پر ۵۸؍ رن اسکور کیے، جس کے باعث کیپیٹلز نے ان فارم شیرفین ردرفورڈ کو بلے بازی کے لیے بھیجا۔ تاہم یہ فیصلہ الٹا ثابت ہوا جب مفاکا نے ردرفورڈ کو دوسری ہی گیند پر ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے صفر پر پویلین بھیج دیا۔ اس کے باوجود ہوپ نے ڈیوالڈ بریوس (۱۲؍ رن، ۲؍ چھکے) کے ساتھ رن رفتار برقرار رکھی اور کیپیٹلز کو ۲۰۰؍ سے آگے پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:مستقل برطرفی: کام کی جگہوں کو انتظار گاہ میں بدلنے والا ایک نیا رجحان
میچ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے چار مضبوط دعوے دار تھے-جوز بٹلر، شائی ہوپ، سنیل نارائن اور لِزاڈ ولیمز-جن میں سنچری بنانے والے ہوپ نے۲ء۵۲؍ فیصد شائقین کے ووٹ حاصل کر کے ایوارڈ اپنے نام کیا۔ سپر جائنٹس کی اننگز کا آغاز تیز رہا، جہاں نئے اوپنر مارکیس ایکر مین نے ۱۷؍ گیندوں پر ۲۷؍ رن (۴؍ چوکے، ایک چھکا) بنائے۔ اس کے بعد پوری اننگز میں بٹلر نے تنِ تنہا جدوجہد کی۔
یہ بھی پڑھئے:مسلمانوں، قبائلیوں اور اقلیتوں کو ختم کرنا بی جے پی کا ایجنڈا ہے: پرکاش راج
میزبان ٹیم شراکتیں قائم کرنے میں ناکام رہی۔ نو ماہ بعد مسابقتی کرکٹ کھیلنے والے گِڈین پیٹرز نے ایڈن مارکرم کی وکٹ لینے کے بعد مسلسل گیندوں پر ہینرک کلاسن اور ایون جونز کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ اس کے بعد اینگیڈی نے محاذ سنبھالا۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز نے اپنے سادہ آغاز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ پہلے ڈیوڈ ویزے آؤٹ ہوئے، پھر سنیل نارائن اور آخر میں جیرالڈ کوئتزی کا ڈیپ میں کیچ لے کر اینگیڈی نے بیٹ وے ایس اے۲۰؍ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ اس فتح کے ساتھ پریٹوریا کیپیٹلز ۱۱؍ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی، جبکہ ڈربن سپر جائنٹس ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔