Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاؤس فل۵: ۲؍ کلائمیکس اس لئے دو قسم کے ٹکٹ ’اے‘ اور ’بی‘، ایڈوانس بکنگ شروع

Updated: June 02, 2025, 5:47 PM IST | Mumbai

۶؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہے اور ۲؍ اقسام کی ٹکٹیں فروخت ہورہی ہیں۔ فلم نے اب تک ۸۶ء۳؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ساجد نڈیاڈوالا نے ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کے ۲؍ کلائمیکس کے بارے میں متعدد مرتبہ بات چیت کی ہے۔ اس فلم کے ۲؍ کلائمیکس ہیں، اس لئے مختلف سنیما گھروں میں یہ مختلف کلائمیکس پر ختم ہوگی۔ اس فلم کا ۲؍ ورژن بنایا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹکٹ بھی ۲؍ اقسام؛ اے اور بی، ہیں۔ کلائمیکس کیلئے صارفین فلم دو مرتبہ دیکھ سکتے ہیں۔ پروڈکشن ہاؤس کے مطابق یہ فلم دیکھنے کا منفرد تجربہ پیش کرے گا۔ ’’ہاؤس فل ۵‘‘ ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ساجد کے وعدے کے مطابق فلم کے متوازی اختتام کیلئے ۲؍ ٹکٹ دکھائے گئے ہیں۔ اس کے متعلق نتیش شا نے لکھا کہ ’’ہاؤس فل ۵‘‘ کے دو مختلف ورژن۔ ناظرین اے یا بی کو منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک بنرجی کی اداکاری سے سجی فلم اسٹولین کا ٹیزر جاری،فلم ۶؍ جون کو ریلیزہوگی

واضح رہے کہ ایک سے زیادہ اختتام کے بارے میں ساجد نڈیاڈوالا نے کہا کہ ’’مَیں گزشتہ ۳۰؍ سال سے اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں کہ ایک ایکس فیکٹر کے ساتھ ایک تھریلر کیسے بنایا جائے جو تھیٹر چھوڑنے کے بعد سامعین کو بہت دیر تک بات کرنے پر مجبور کردے۔ اس لئے میں ایک ایسی کہانی لے کر آیا جہاں ہر تھیٹر میں مختلف قاتل ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر آپ اسے گیٹی میں دیکھتے ہیں، تو اس کا قاتل دوسرا ہوگا۔ اور اگر گیلسکی میں دیکھتے ہیں، تو قاتل کوئی اور ہوگاؤ پی وی آر اسکرین ۴؍ میں اگل قاتل اور اسکرین ۵؍ میں الگ قاتل ہوگا۔ ‘‘ ترون منسوکھانی کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’ ہاؤس فل ۵‘‘، ’’ہاؤس فل‘‘ فرنچائز کی پانچویں فلم ہے جس میں اکشے کمار، جیکلین فرنانڈیز، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مکھ، اور نرگس فخری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔


دریں اثناء، فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہےجو ۶؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ایڈوانس بکنگ میں فلم نے ۸۶ء۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK