ابھیشیک بنرجی کی اداکاری سے سجی فلم اسٹولین کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے- انوراگ کشیپ اور کرن راؤ کی یہ فلم ۴؍ جون ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوگی-
EPAPER
Updated: May 27, 2025, 9:05 PM IST | Mumbai
ابھیشیک بنرجی کی اداکاری سے سجی فلم اسٹولین کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے- انوراگ کشیپ اور کرن راؤ کی یہ فلم ۴؍ جون ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوگی-
ابھیشیک بنرجی کی فلم اسٹولین کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے- یہ فلم ۴؍ جون ۲۰۲۵ء کو امیزون پر ریلیز ہوگی- یاد رہے کہ اس فلم کو وینس فلم فیسٹیول میں خراج پیش کیا گیا تھا- یہ انوراگ کشیپ، کرن راؤ، نکھیل ایڈوانی اور وکرم آدتیہ موتوانے کی فلم ہے جس سے کرن تیجپال نے ہدایتکاری کے اپنے کریئر کی شروعات کی ہے-
یہ بھی پڑھئے: ہاؤس فل ۵ کا ٹریلر ریلیز
اسے گورو دھنگرہ نے جنگل بک اسٹوڈیو کے تحت پروڈیوس کیا ہے- یہ کہانی دو بھائیوں کے اطراف گھومتی ہے جو دیہات کے ایک اسٹیشن سے ایک بچے کے اغوا کے عینی شاہد ہوتے ہیں- بعد ازیں یہ دونوں بچے کی تلاش میں اس کی ماں کی مدد کرتے ہیں- کرن تیجپال، سوانپیل سلکار اور گورو دھنگرہ نے فلم کی اسکرپٹ لکھی ہے-