Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرلیا

Updated: June 20, 2025, 7:00 PM IST | Mumbai

اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے اپنی ریلیز کے ۱۳؍ دنوں بعد مقامی باکس آفس پر ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۶؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوئی تھی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے اپنی ریلیزکے ۱۳؍ دنوں بعد مقامی باکس آفس پر ۱۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ فلمسازوں کے مطابق ’’ہاؤس فل ۵‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۲۴ء ۳۵؍ کروڑ روپے، سنیچر کو ۳۲ء ۳۸؍ کروڑ روپے او اتوار کو ۳۵ء ۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ پیر کو فلم نے ۱۳ء ۱۵؍ کروڑ روپے، منگل کو ۱۱ء ۷۰؍ کروڑ روپے، بدھ کو ۹ء ۴۰؍ کروڑ روپے اور جمعرات کو ۷ء ۵۰؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ دوسرے ہفتے کو جمعہ کو فلم نے ۶ء ۶۰؍ کروڑ روپے، دوسرے سنیچر کو ۱۰ء ۲۱؍ کروڑ روپے اور دوسرے اتوار کو ۱۲ء ۳۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ کامیڈی فلم نے دوسرے ہفتے پیر سے بدھ تک ۱۱ء ۴۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ اعدادو شمار کے مطابق جمعرات کو فلم نے ۲ء ۷۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: نامکمل اسکرپٹ پر ہی پروڈکشن کا آغاز فلم انڈسٹری کے خاتمے کی اہم وجہ: جیمس گن

’’ہاؤس فل ۵‘‘ دو ورژن میں ریلیز ہوئی تھی، ’’ہاؤس فل اے‘‘ اور ’’ہاؤس فل بی۔ ‘‘ اس فلم کے مختلف کلائمکس تھے۔ فلم کی ہدایتکاری ترن منسوسخانی نے انجام دی تھی۔ ساجد ناڈیا والا کی اس فلم میں رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، سنجے دت، فردین خان اور شریاس تلپڈے نے اداکاری کی تھی۔ علاوہ ازیں نانا پاٹیکر، جیکلین فرنانڈیز، ڈینو موریا، چترنگدا سنگھ، چنکی پانڈے، جانی لیور اور نکیتن دھیر نے بھی کلیدی کردار نبھائے تھے۔ اس درمیان کمل ہاسن اور منی رتنم کی فلم ’’ٹھگ لائف‘‘ نے مقامی باکس آفس پر ۱۵؍ دنوں میں ۴۷ء ۷۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK