ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز جیمس گن نے بتایا کہ ’’فلم انڈسٹری کے خاتمے کی اہم وجہ یہ ہے کہ فلموں کی اسکرپٹ نامکمل ہونے کے باوجود پروڈکشن کی شروعات کر دی جاتی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ڈی سی اسٹوڈیو کے بانی کی اگلی فلم ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: June 18, 2025, 10:09 PM IST | Los Angeles
ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز جیمس گن نے بتایا کہ ’’فلم انڈسٹری کے خاتمے کی اہم وجہ یہ ہے کہ فلموں کی اسکرپٹ نامکمل ہونے کے باوجود پروڈکشن کی شروعات کر دی جاتی ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ڈی سی اسٹوڈیو کے بانی کی اگلی فلم ’’سپرمین‘‘ ۱۱؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
ہالی ووڈ کے مشہور فلمساز جیمس گن کے مطابق ’’نامکمل اسکرین پلے اور اسکرپٹ‘‘ کی وجہ سے فلم انڈسٹری کا خاتمہ ہورہا ہے۔ ڈی سی اسٹوڈیو کے کو ہیڈ (شریک ہیڈ) نے فلم انڈسٹری کے جدوجہد کرنے کیلئے بہت سی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سی خراب فلمیں ریلیز کی جارہی ہیں۔ بہت سے پروجیکٹس ہیں جن کی وجہ سے فلموں کی اسکرپٹ تیار کرنے سے قبل ان کی پروڈکشن کی تاریخ طے کر دی جاتی ہیں۔‘‘ انہوں نے رولنگ اسٹون کو بتایا کہ ’’سنئے، آپ سب کچھ درست کر سکتے ہیں اور ایک بری فلم بنا سکتے ہیں۔ میں ان لوگوں سے بہت ہمدردی ہے جو فلموں کیلئے اپنا سب کچھ داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ مارول میں میرے سابق ملازمین، جنہوں نے بہت سی بدترین فلمیں بنائی ہیں۔ ایسے بھی لوگ ہیں جو کاہلی کا مظاہرہ کرتے تھے اور اپنے کام کو وقت نہیں دیتے۔ ایسے بھی ہدایتکار ہیں جنہوں نے واقعی بہت محنت سے کام کیا لیکن اچھی فلم نہیں بنا سکے، لیکن انہوں نے اپنی طرف سے وہ سب کچھ کیا جو کر سکتے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان نے’’ستارے زمین پر‘‘ کے سیٹ پر جا کر عامر خان اور کاسٹ کو سرپرائز دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ فلم انڈسٹری کے خاتمے کی وجہ یہ نہیں ہے کہ لوگ فلم دیکھنا نہیں چاہتے۔ ایسا اس لئے بھی نہیں ہے کہ گھر کی اسکرینیں (موبائل یا لیپ ٹاپ) بہتر ہوگئی ہیں۔ اس کی سب سے پہلی وجہ یہ ہے کہ لوگوں نے نامکمل اسکرین پلے کے ساتھ ہی فلمیں بنانی شروع کر دی ہے۔‘‘ ۵۸؍ سالہ فلمساز نے کہا کہ ان کے اور پیٹر سفرن کے ڈی سی اسٹوڈیو کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے ان کی نگرانی میں بننے والی کسی بھی فلم کے پروڈکشن کی شروعات ان کے اسکرین پلے مکمل ہونے سے پہلے نہیں ہوئی اور یہ تصدیق بھی کی کہ انہوں نے ایک پروجیکٹ کو ختم کیا کیونکہ اس کا اسکرین پلے نامکمل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہر کوئی فلم بنانا چاہتا ہے۔ اسکرین پلے مکمل نہیں ہوا۔ میں ایسی کسی بھی فلم کو آگے نہیں بڑھاؤں گا جس کا اسکرین پلے اچھا نہیں ہوگا۔ ہم اب تک خوش قسمت رہے ہیں کیونکہ ’’سپر گرل‘‘ کی اسکرپٹ بہت اچھی تھی۔ اس کے بعد ’’لینٹرنس‘‘ آئی جس کی اسکرپٹ بھی دلچسپ تھی۔ ’’کلے فیس‘‘ کی اسکرپٹ بھی بہت اچھی تھی۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اتنی اچھی اسکرپٹس تھیں۔‘‘