Inquilab Logo

سوناکشی نے ’ڈبل ایکس ایل‘ کیلئے۱۵؍ کلو وزن کیسے بڑھایا؟

Updated: November 08, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نےانکشاف کیا ہے کہ فلم ’ڈبل ایکس ایل ‘ میں کام کرنے کیلئے اُنہیں۱۵؍ کلو وزن بڑھانا پڑا۔

Sonakshi Sinha. Picture:INN
سوناکشی سنہا ۔ تصویر:آئی این این

معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نےانکشاف کیا ہے کہ فلم ’ڈبل ایکس ایل ‘ میں کام کرنے کیلئے اُنہیں۱۵؍ کلو وزن بڑھانا پڑا۔ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی آنے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کیلئے وزن بڑھانے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔ اُنہوں نے بتایا ’’وزن بڑھانے کے دو طریقے ہیں، آپ صحت مند طریقے سے بھی وزن بڑھا سکتے ہیں اور غیر صحت مندانہ طریقے سے بھی ایسا کرسکتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے بتایا کہ’’مجھے وزن بڑھانے میں دو مہینے لگے کیونکہ میں نے وقتی طور پر بہت ہی غیر صحت مندانہ طریقے سے اپنا وزن بڑھایا تھا۔‘‘ اُنہوں نے مزید لکھا کہ البتہ، وزن کم کرنے کیلئے  میں نے صحت مند طریقے کو اپنایا اور وزن کم کرنے میں مجھے ایک سال سے زیادہ کا وقت لگا۔ سوناکشی سنہا نے بتایا کہ اب دوبارہ میرا وزن اتنا ہی ہوگیا ہے جتنا کہ پہلے تھا۔بالی ووڈ اداکارہ نے غیر صحت مندانہ انداز سے وزن بڑھانے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’’اس وقت میرے پاس صحت مند طریقے سے وزن بڑھانے اور ایک منظم طریقے پر عمل پیرا ہونے کا وقت نہیں تھا۔‘‘ اُنہوں نے وزن بڑھانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ’’میں نے وزن بڑھانے کیلئے وہ سب کچھ کھایا جو میں کسی کو کھانے کا ہرگز مشورہ نہیں دوں گی کیونکہ ایسا کرنے سے کوئی بھی انسان کچھ عرصے میں ہی خود کو بیمار محسوس کرتا ہے۔‘‘اُنہوں نے بتایا کہ’’میں نے ورزش کرنا بھی چھوڑ دی تھی لیکن اب میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں وزن کم کرنےکیلئے صحت مند طریقے ہی اپناؤں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK