• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ: بِلوَلی میں آئشر گاڑی روک کر ڈرائیور کی پٹائی،۷؍افراد کے خلاف کیس درج

Updated: September 22, 2026, 12:48 PM IST | ZA Khan | Nanded

وائرل ویڈیو میں تشدد کرنے والے افراد جبراًگاڑی کی تلاشی لیتے نظر آرہے، وہ لہسن سے بھری گاڑی میں مویشی لے جانے کا الزام لگارہے ہیں۔

The truck that was forcibly stopped. Photo: INN
وہ ٹرک جسے جبراً روکا گیا تھا۔ تصویر: آئی این این

ضلع کے بِلوَلی میں کارلا پھاٹا کے قریب ایک ہجوم نے آئشر گاڑی روک کر ڈرائیور کو بری طرح پیٹا۔  یہ معاملہ اتوار کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔راجستھان کے رہنے والے ڈرائیور وِنیش بامنیا آئشر گاڑی میں لہسن لاد کر حیدرآباد جا رہے تھے۔ بِلوَلی کے ٹول ناکے کے قریب دو افراد نے ونیش کی گاڑی روکنے کی کوشش کی، تاہم چوری /لوٹ مار کے ڈر کے سبب ونیش نے گاڑی نہیں روکی۔ اس کے بعد کارلا پھاٹا کے قریب ان کی گاڑی کو روک لیا گیا، جہاں دیگر افراد بھی جمع ہوگئے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹی ایم سی رکن پارلیمان موئترا نے انڈے پھینکے جانے کے معاملے میں عرضی دائر کی

الزام ہے کہ ہجوم نے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر لاتوں اور گھونسوں سے بری طرح مارا۔اس واقعے کی وائرل ویڈیو میں بعض افراد کو گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص گاڑی میں موجود سامان کے بارے میں پوچھتا ہوا اور دوسرا شخص گاڑی میں ’’مویشی‘‘ اور ’’سلاٹر ہاؤس لے جائے جانے والے مویشی‘‘ ہونے کی بات کرتا ہوا سنائی دیتا ہے۔ دریں اثنا، ڈرائیور وِنیش بامنیا نے شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی کو بلاوجہ روکا گیا اورمارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ شکایت کی بنیاد پر بِلوَلی پولیس نے ۷؍افراد کے خلاف کیس  درج کیا ہے۔پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔اس معاملے میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈرائیور کے ساتھ کی گئی مارپیٹ میں نام نہاد گئورکشک ملوث ہیں اور انہوں نے گئوونش کے ٹرانسپورٹیشن کا معاملہ سمجھ کر ہی گاڑی کا پیچھا کیا اور ڈرائیور کے ساتھ مارپیٹ کی ہے لیکن پولیس نے ایف آئی آر میں اس طرح کی باتوں کا کوئی ذکر نہیں کیا جس پر لوگ تعجب کا اظہار کررہے ہیں ۔اسی طرح سڑک پر گاڑیاں روک کر کسی کے ساتھ مارپیٹ کرنا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا اختیار غنڈہ صفت افراد کوکس نے دیاہے اس طرح کے سوالات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایسا ہی ایک معاملہ حدگاؤں ہائی وے پر پیش آیا تھا ۔اس وقت بھی گئو رکشکوں نے ایک گاڑی پر حملہ کیا تھا حالانکہ اس گاڑی میں سیب لے جائے جارہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK