Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہما قریشی ایک منفرد شناخت کی حامل اداکارہ ہیں

Updated: July 28, 2025, 2:51 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ہما قریشی ایک ایسی اداکارہ کے طورپر جانی جاتی ہیں جنہوں نے بھلے ہی زیادہ فلموں میں کام نہیں کیا لیکن جتنی فلموں میں انہوں نے کام کیا اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑی۔

The wonderful actress Huma Qureshi Photo: INN
شاندار اداکارہ ہما قریشی۔ تصویر: آئی این این

 ہما قریشی ایک ایسی اداکارہ کے طورپر جانی جاتی ہیں جنہوں نے بھلے ہی زیادہ فلموں میں کام نہیں کیا لیکن جتنی فلموں میں انہوں نے کام کیا اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑی۔ ہما قریشی دہلی میں تاریخ کی پڑھائی کے دوران ہی ڈراموں میں کام کرنے لگی تھیں اس کے ساتھ ہی وہ بطور ماڈل بھی کام کرتی تھیں۔
 ہماقریشی ۲۸؍جولائی۱۹۸۶ءکو نئی دہلی میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد، سلیم قریشی،’سلیمز‘ نامی ایک ریسٹورنٹ کی چین کے مالک ہیں۔ان کے اس ہوٹل کی ۱۰؍مقامات پرشاخیں موجود ہیں۔ان کی والدہ، امینہ قریشی (ایک کشمیری)، ایک گھریلوخاتون ہیں۔ان کے۳؍بھائی ہیں جن میں اداکار ثاقب سلیم بھی شامل ہیں۔ہما قریشی کے بچپن ہی میں ان کا خاندان جنوبی دہلی کے علاقےکالکاجی میں منتقل ہو گیا۔انہوںنےیونیورسٹی آف دہلی سےمنسلک گارگی کالج سےآنرزکےساتھ تاریخ میں بیچلر کی ڈگری یعنی بی اےمکمل کیا۔اس کے بعد انہوںنے’ایکٹ ون‘ نامی تھیٹرگروپ میں شمولیت اختیار کی اور چند ڈراموںمیں کام کیا۔ این کے شرما تھیٹرکے دنوں میں ان کے سرپرست اور اداکاری کے استاد تھے۔انہوں نےکئی این جی اوز کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک دستاویزی فلم ساز کی مدد کی ہے۔اس کے بعد۲۰۱۸ءمیںوہ ممبئی آگئیں اوریہاںانہوںنے ’جنکشن‘ نامی فلم کے لئے آڈیشن دیا لیکن وہ فلم کبھی بن ہی نہیں سکی۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستان یونی لیور کے ساتھ ۲؍سال تک ٹیلی ویژن کے اشتہارات میں کام کرنےکا معاہدہ کرلیا۔اس دوران انہوں نے متعدد مصنوعات کے اشتہارات کیلئے کام کیا جیسے کہ عامر خان کے ساتھ سیمسنگ موبائل کیلئے، شاہ رخ خان کے ساتھ نیرولیک پینٹ کیلئے، ویٹا میری کیلئے،سفولا آئل، موڈرما کریم اور پیئرزصابن کیلئے اشتہارات میں بھی انہوں نےکام کیا۔ سیمسنگ کے موبائل کےاشتہار کی شوٹنگ کے دوران، انوراگ کشیپ نےان کی اداکاری کی صلاحیت کو دیکھا اور انہیں اپنی فلموں میں منتخب کرلیا۔ انہوں نے ہما قریشی سے۳؍ فلموں کا کانٹریکٹ سائن کروایاجس کے تحت انہوں نے گینگز آف واسع پور کے دوسرےحصے میں کام کیا ۔اس کی وجہ سے انہیں بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کے فلم فیئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ڈرائونی فلم’ایک تھی ڈائن‘ ،بلیک کامیڈی فلم’ڈیڑھ عشقیہ‘ (۲۰۱۴)، بدلے پر مبنی ڈراما ’بدلاپور‘ (۲۰۱۵ء)، مراٹھی میں روڈ ڈراما ’ہائی وے‘(۲۰۱۵ء)، جالی ایل ایل بی۲؍ (۲۰۱۷ء) اور تمل ایکشن ڈراما’کالا(۲۰۱۸ء) کے ذریعہ ان کا کریئر آگے بڑھتا رہا۔اس کے علاوہ انہوں نے ۲۰۱۹ء میں’لیلیٰ‘ میں کام کیا جبکہ ۲۰۲۱ء سے ’مہارانی‘ نامی ویب سیریز کے ۳؍سیزن میں کام کرکے انہوں نے کافی شہرت حاصل کی۔اس کے علاوہ انہوں نے ۲۰۲۱ء میں امریکی فلم’آرمی آف ڈیڈ‘ اور تمل ایکشن تھریلر فلم’ولیمائی‘ (۲۰۲۲ء)میں کام کیا جبکہ ۲۰۲۲ء ہی میںجرائم پر مبنی ڈراما’مونیکا‘ اور ’او مائی ڈارلنگ‘  میں کام کرکے شہرت حاصل کی۔ہما قریشی کو حاصل ہونے والے ایوارڈس میں فلم فیئر او ٹی ٹی ایوارڈکے علاوہ فلم فیئر کے ۳؍ایوارڈس کیلئے انہیں نامزد بھی کیا جاچکا ہے۔اس کے علاوہ گینگز آف واسع پور کیلئے انہیں’بگ اسٹار انٹرنینمنٹ ایوارڈ‘،’ سائوتھ افریقن فلم اینڈ ٹیلی ویژن ایوارڈمل چکے ہیں۔ فلم ڈیڑھ عشقیہ کیلئے انہیںاسٹارڈسٹ ایوارڈ دیا گیا۔ ویب سیریز مہارانی کیلئے انہیں ’فلم فیئر اوٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK