بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ ۷۸؍ویں ایمی ایوارڈز میں شرکت کرنے والی واحد ہندوستانی اداکارہ ہوں گی۔ یہ تقریب ۱۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔
EPAPER
Updated: September 02, 2026, 7:03 PM IST | Los Angeles
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ ۷۸؍ویں ایمی ایوارڈز میں شرکت کرنے والی واحد ہندوستانی اداکارہ ہوں گی۔ یہ تقریب ۱۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔
بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ ۷۸؍ویں ایمی ایوارڈز میں شرکت کرنے والی واحد ہندوستانی اداکارہ ہوں گی۔ یہ تقریب ۱۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔ ہما قریشی کی ایمی ویک میں شرکت کا آغاز ۱۰؍ ستمبر سے ہونے والے مختلف خصوصی پروگراموں سے ہوگا۔ وہ گولڈ ہاؤس کے تیسرے سالانہ وَن ہاؤس ٹوسٹ ٹو دی ایمیز میں شرکت کریں گی۔ یہ تقریب ٹیلی ویژن میں مختلف ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عاقب جاوید کا امام الحق پر سخت حملہ، کارروائی اور انکوائری کا اعلان
ہما Motion Picture and Television Fund (MPTF) کے ۲۰؍ویں سالانہ پری-ایمی بینیفٹ پروگرام میں بھی شریک ہوں گی، جو لاس اینجلس کے پیسفک ڈیزائن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ ہما قریشی کی ایمی ایوارڈز میں شرکت کو ان کے بین الاقوامی کریئر کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وہ رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنی موجودگی سے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرچکی ہیں۔
ان کی ایمی میں شرکت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ہندوستانی فلمیں، ویب سیریز اور فنکار عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے بین الاقوامی ناظرین تک تیزی سے پہنچ رہے ہیں۔۷۸؍ویں پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز کی مرکزی تقریب پیر۱۴؍ ستمبر ۲۰۲۶ء کو لاس اینجلس کے پیکاک تھیٹر لاس اینجلس میں ہوگی۔ تقریب کی میزبانی ایمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مارسکا ہارگٹے کریں گی اور یہ تقریب این بی سی پر نشر ہونے کے ساتھ پیکاک پر بھی اسٹریمنگ ہوگی۔ اس سال کے ایمی ایوارڈز میں ’’دی پِٹ‘‘ سب سے زیادہ ۲۵؍ نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ’’ہیکس‘‘۲۴؍ نامزدگیاں ملی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ٹائمز اسکوائر پرحملہ کا شکار ہونےوالی ایرن پیاسینٹی کون تھیں؟
ہما قریشی کا ایمی ویک میں شامل ہونا صرف ایک ریڈ کارپیٹ اپیئرنس نہیں بلکہ ہندوستانی اداکاراؤں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی موجودگی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ ان کی شرکت سے ہندوستانی تفریحی صنعت کو عالمی ٹیلی ویژن اور اسٹریمنگ انڈسٹری کے بڑے پلیٹ فارم پر مزید نمایاں ہونے کا موقع ملے گا۔