Inquilab Logo

ہما قریشی کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول دسمبر میں فروخت ہوگا

Updated: September 18, 2023, 12:26 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں شہرت پانے کے بعد اداکارہ ہما قریشی نے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا۔ بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی اب رائٹر بھی بن گئی ہیں۔

Huma Qureshi. Photo. INN
ہما قریشی۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ میں شہرت پانے کے بعد اداکارہ ہما قریشی نے ایک نئے شعبے میں قدم رکھ دیا۔ بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی اب رائٹر بھی بن گئی ہیں۔ ہما قریشی کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول ’ زبیا۔ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو‘ دسمبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
بالی ووڈ میں ایک دہائی سے اپنے فن کے جوہر دکھانے والی ہما قریشی نے اپنے ناول سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا کہ آپ جیسے بھی ہیں جو بھی خوبیاں اور خامیاں ہیں ان کو تسلیم کرنا اور قبول کرنا ہی آپ کو با اختیار اور طاقتور بناتا ہے۔
ہما قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اسے تنوع کی ضرورت ہے۔ یہاں ہر شخص کی اپنی کہانی ہے جو ایک بڑی سے تصویر کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے۔ مضبوط خواتین کی کہانیاں پیش کرنا اور سامنے لانا نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی رہنمائی کا سبب بنیں گی۔ہما قریشی کی کامیاب فلموں اور ویب سیریز میں ’گینگس آف واسع پور‘، ’بدلہ پور‘ اور ’مہارانی‘ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK