Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرے پاس دو ہی راستے تھے یا تو ٹوٹ جاتا یا اسے کہانی بنا دیتا: منور فاروقی

Updated: July 14, 2026, 10:10 PM IST | Mumbai

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ ان کا نیا اسٹینڈ اپ اسپیشل ’’دھندھو‘‘ ان کی زندگی کے مشکل ترین دور سے نکلی ہوئی کہانی ہے، جس میں انہوں نے اپنے درد اور جدوجہد کو طنز و مزاح کے ذریعے بیان کیا ہے۔

Munawar Faruqui.Photo:INN
منورفاروقی۔ تصویر:آئی این این

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے کہا ہے کہ ان کا نیا اسٹینڈ اپ اسپیشل ’’دھندھو‘‘ ان کی زندگی کے مشکل ترین دور سے نکلی ہوئی کہانی ہے، جس میں انہوں نے اپنے درد اور جدوجہد کو طنز و مزاح کے ذریعے بیان کیا ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں مزاح تلاش کرنے کے لیے پہچانے جانے والے منور اس بار ناظرین کو ایک جذباتی سفر پر لے جاتے ہیں۔’’دھندھو‘‘ میں انہوں نے ۲۰۲۱ء میں جیل میں گزارے گئے ۳۷؍ دنوں اور اس کے بعد کی ذہنی و جذباتی جدوجہد کو کھل کر شیئر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے انگلینڈ میں ریکارڈ قائم کیا


منور نے کہا کہ ’’وہ ۳۷؍ دن میری کامیڈین والی زندگی کا سفر ختم کر سکتے تھے، لیکن وہی میری اب تک کی سب سے ذاتی اسٹینڈ اپ اسپیشل لکھنے کی وجہ بن گئے۔ میں نے کسی اور پر نہیں بلکہ خود پر ہی چٹکلے بنائے، کیونکہ میرے لیے مزاح ہی زندہ رہنے کا ذریعہ بن گیا تھا۔ جس دور نے مجھے سب سے بڑا نقصان پہنچایا، اسی نے میری سب سے بڑی واپسی بھی کرائی۔ کئی بار زندگی حالات بدلنے سے نہیں، بلکہ اپنی کہانی کو اپنانے سے بدلتی ہے۔‘‘
 انہوں نے بتایا کہ ’’دھندھو‘‘ محض ایک اسٹینڈ اپ شو نہیں ہے، بلکہ ان کی زندگی کے اس باب کی کہانی ہے جس نے انہیں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطحوں پر بدل دیا۔ غصے یا کڑواہٹ کے بجائے انہوں نے اپنے تجربات کو ایمانداری کے ساتھ پیش کیا ہے، جس میں خوف، غیر یقینی صورتحال، اکیلاپن اور جدوجہد کے درمیان بھی مزاح تلاش کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے انگلینڈ میں ریکارڈ قائم کیا


ریلیز کے بعد ’’دھندھو‘‘کو ناظرین کی طرف سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ ناظرین نے اس کی کامیڈی کے ساتھ ساتھ اس کی سچائی اور جذباتی پیشکش کی بھی تعریف کی ہے۔ کئی لوگوں نے منور کی اس بات کے لیے ستائش کی ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کو بیباکی سے شیئر کرتے ہوئے اسے امید اور خود اعتمادی کی کہانی میں بدل دیا۔’’دھندھو‘‘ کے ذریعے منور فاروقی یہ پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ زندگی کے مشکل ترین تجربات بھی نئی شروعات اور مضبوط واپسی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK