آئیفا ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں فلم ’’دھرندھر‘‘ نے ۱۲؍ اعزازات حاصل کرکے تقریب میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جبکہ فلموں، ڈجیٹل فلموں اور ویب سیریز کے کئی فنکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
EPAPER
Updated: October 31, 2026, 5:04 PM IST | Mumbai
آئیفا ایوارڈز ۲۰۲۶ء میں فلم ’’دھرندھر‘‘ نے ۱۲؍ اعزازات حاصل کرکے تقریب میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، جبکہ فلموں، ڈجیٹل فلموں اور ویب سیریز کے کئی فنکاروں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز کی ۲۶؍ ویں تقریب ۳۰؍ اکتوبر کو منعقد ہوئی، جس میں ہندی سنیما کی متعدد فلموں اور فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔ تقریب میں رنویر سنگھ کی فلم ’’دھرندھر‘‘ سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اداکاری، ہدایتکاری، تحریر اور دیگر زمروں میں مجموعی طور پر ۱۲؍ ایوارڈ اپنے نام کیے۔ دیگر نمایاں کامیابیوں میں فلم ’’سیارہ‘‘ کی اداکارہ انیت پڈا کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اور ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘ میں معاون کردار پر ہما قریشی کا اعزاز شامل ہے۔ فلم ’’چھاوا‘‘ نے بھی تکنیکی زمروں میں کئی ایوارڈ حاصل کیے۔
ڈجیٹل فلموں کے زمروں میں ’’بارامولا‘‘ اور ’’اسٹولن‘‘ نے نمایاں اعزازات حاصل کیے، جبکہ ڈجیٹل سیریز کے زمروں میں ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ اور ’’پاتال لوک ۲‘‘ بھی نمایاں فاتحین میں شامل رہیں۔ ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘ میں آرین خان بھی شامل تھے۔ مرکزی تقریب کی میزبانی کرن جوہر، ورون دھون، منیش پال اور اننیا پانڈے نے کی، جبکہ ڈجیٹل ایوارڈز کی میزبانی پنکج ترپاٹھی اور علی فضل نے انجام دی۔
آئیفا ایوارڈز ۲۰۲۶ء: مکمل فہرست
اہم ایوارڈز
بہترین فلم: ’’دھرندھر‘ جیوتی دیش پانڈے، آدتیہ دھر اور لوکیش دھر
بہترین بین الاقوامی فلم: ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ ۲۰؍ سینچری اسٹوڈیوز، جون لینڈاؤ اور جیمز کیمرون
بہترین ہدایتکار: آدتیہ دھر، ’’دھرندھر‘‘
بہترین اداکار (مرکزی کردار): رنویر سنگھ، ’’دھرندھر‘‘
بہترین اداکارہ (مرکزی کردار): انیت پڈا، ’’سیارہ‘‘
بہترین معاون اداکار: سنجے دت، ’’دھرندھر‘‘
بہترین معاون اداکارہ: ہما قریشی، ’’جولی ایل ایل بی ۳‘‘
منفی کردار میں بہترین اداکار: اکشے کھنہ، ’’دھرندھر‘‘
بہترین موسیقی: شاشوت سچدیو، ’’دھرندھر‘‘
بہترین اصل کہانی: آدتیہ دھر، ’’دھرندھر‘‘
بہترین ماخوذ کہانی: بشارت پیر، سمت رائے اور نیرج گھیوان، ’’ہوم باؤنڈ‘‘
بہترین نغمہ نگاری: ارشاد کامل، ’’سیارہ‘‘
بہترین پلے بیک گلوکار: فہیم عبداللہ، ’’سیارہ‘‘
بہترین پلے بیک گلوکارہ: شریا گھوشال، ’’سیارہ ری پرائز‘‘
تکنیکی زمروں کے ایوارڈز
بہترین سنیماٹوگرافی: وکاس نولکھا، ’’دھرندھر‘‘
بہترین اسکرین پلے: آدتیہ دھر، ’’دھرندھر‘‘
بہترین مکالمے: آدتیہ دھر، ’’دھرندھر‘‘
بہترین ایڈیٹنگ: شیوکمار وی پنیکر، ’’دھرندھر‘‘
بہترین کوریوگرافی: بوسکو لیسلی مارٹس، ’’آون جاون‘‘، ’’وار ۲‘‘
بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: بشودیپ چٹرجی، ’’دھرندھر‘‘
بہترین ساؤنڈ مکسنگ: آلوک ڈے، ’’چھاوا‘‘
بہترین بیک گراؤنڈ اسکور: اے آر رحمان، ’’چھاوا‘‘
بہترین بصری اثرات: اسمبلیج انٹرٹینمنٹ اور ری ڈیفائن، ’’چھاوا‘‘
یہ بھی پڑھئے: مدھوبالا کی سنگِ مرمر سے بنی قبر والد کے انتقال کے بعد توڑ دی گئی تھی
بہترین ڈیبیو
بہترین نئی اداکارہ: راشا تھاڈانی، ’’آزاد‘‘
بہترین نئے اداکار: آہان پانڈے، ’’سیارہ‘‘
آئیفا ڈجیٹل فلم ایوارڈز ۲۰۲۶ء
بہترین فلم: ’’بارامولا‘‘
بہترین اصل کہانی: ’’بارامولا‘‘ آدتیہ دھر، مونال ٹھاکر اور آدتیہ سُہاس جامبھالے
بہترین ہدایتکاری: کرن تیج پال، ’’اسٹولن‘‘
بہترین مرکزی اداکار: ابھیشیک بنرجی، ’’اسٹولن‘‘
بہترین مرکزی اداکارہ: سانیا ملہوترا، ’’مسز‘‘
بہترین معاون اداکار: اویناش تیواری، ’’دی مہتا بوائز‘‘
بہترین معاون اداکارہ: مونیکا پوار، ’’نشانچی ۲‘‘
آئیفا ڈجیٹل سیریز ایوارڈز ۲۰۲۶ء
بہترین سیریز: ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘
بہترین ہدایتکاری: آرین خان، ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘
بہترین مرکزی اداکار: جے دیپ اہلاوت، ’’پاتال لوک ۲‘‘
بہترین مرکزی اداکارہ: تلوتما شومے، ’’پاتال لوک ۲‘‘
بہترین معاون اداکار: راگھو جویال، ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘
بہترین معاون اداکارہ: انیا سنگھ، ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘
بہترین اصل کہانی: ’’پاتال لوک ۲‘‘ سودیپ شرما، تمل سین، راہل کانو جیا اور ابھیشیک بنرجی
یہ بھی پڑھئے: شردھا کپور کی فلم ’’ایٹھا‘‘ کا ٹریلر جاری، رندیپ ہڈا بھی نظر آئیں گے
دیگر ڈجیٹل ایوارڈز
بہترین دستاویزی سیریز یا فلم: ’’دی روشنز‘‘ نیٹ فلکس انٹرٹینمنٹ سروسز انڈیا، راکیش روشن اور ششی رنجن
بہترین ریالٹی یا غیر اسکرپٹڈ شو: ’’دی ٹریٹرز‘‘ بی بی سی اسٹوڈیوز، آل تھری میڈیا اور پرائم ویڈیو
بہترین ٹائٹل ٹریک: اُجول گپتا، ’’نمبر ۱‘‘، ’’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘‘