Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’ریڈ۲‘ کیلئےوانی کپور سے پہلے الیانا ڈی کروز کو منتخب کیا گیا تھا

Updated: June 09, 2025, 6:00 PM IST | Mumbai

الیانا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی’ریڈ۲‘کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

Ileana D`Cruz. Photo: INN.
الیانا ڈی کروز۔ تصویر: آئی این این۔

اجے دیوگن کی’ریڈ۲‘ نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھائی۔ فلم میں اجے کے مقابل وانی کپور تھیں جنہوں نے پہلے حصے کی اداکارہ الیانا ڈی کروز کی جگہ لی۔ الیانا نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی’ریڈ۲‘کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ الیانا ان دنوں اپنےدوسرے بچےسے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ الیانا نے کہا کہ اب ان کی ترجیح بدل گئی ہے۔ تاہم، انہوں نے بتایا کہ’ریڈ‘میں ان کا مالنی کا کردار ان کے دل کےبہت قریب تھا۔ ایک مداح نے الیانا ڈی کروز سے’ریڈ۲‘ کےبارے میں پوچھا اورجانناچاہاکہ وہ کب واپسی کر رہی ہیں ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، ’’مجھےبھی فلموں میں کام کرنا یاد آتا ہے اور’ریڈ۲‘کا حصہ بننا پسند کروں گی۔ ’ریڈ‘ ایک خاص فلم تھی اور اس میں مالنی کا کردار ادا کرنا بہت خاص تھا۔ ہدایت کار راج کمارگپتا کے ساتھ کام کرنا اور اجے کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ہوتا۔ الیانا ڈی کروز نے مزید کہا کہ’ریڈ۲‘کے بنانےوالوں نے مجھے فلم کی پیشکش کی، لیکن بدقسمتی سے ہم وقت نہیں نکال سکےکیونکہ میں نےابھی اپنے بچے کو جنم دیا تھا اور اس وقت میری ترجیحات مختلف ہیں، اس کے باوجود میں نے جتنے بھی پروموز دیکھے ہیں ان میں وانی بہت پیاری لگ رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس کردار میں اپنی خصوصیات کو واضح طور پرپیش کریں گی۔ ایک اور مداح نے بھی الیانا ڈی کروز سے پوچھا کہ کیا وہ واپسی کا ارادہ کر رہی ہیں، الیانا ڈی کروز نے کہا ’بالکل‘۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK